دنیا
3 منٹ پڑھنے
لندن کا ہیتھرو ایئرپورٹ الیکڑیکل سب اسٹیشن آگ لگنے سے آمدورفت کے لیے مکمل طور پر سارا دن بند رہا
ہیتھرو ائرپورٹ پر وسیع پیمانے کی آگ لگنے سے جمعہ کو پروازیں متاثر ہوئیں۔ یہ آگ ایک بجلی کے ذیلی اسٹیشن میں لگی ہے۔
لندن کا ہیتھرو ایئرپورٹ الیکڑیکل سب اسٹیشن آگ لگنے سے آمدورفت کے لیے مکمل طور پر سارا دن بند رہا
Britain London Fire / AP
22 مارچ 2025

برطانیہ کےہیتھرو  ایئرپورٹ کو جمعہ کے روز مکمل طور پر بند کر دیا گیا جب ایک الیکٹریکل سب اسٹیشن میں آگ لگنے سے  ہوائی اڈے کی بجلی منقطع ہو گئی، اس کے نتیجے میں یورپ کے سب سے بڑے سفری مراکز میں سے ایک پر لاکھوں پروازیں متاثر ہوئیں۔

ٹریکنگ سروسز  سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق پروازوں کا رخ گیٹویک ایئرپورٹ، پیرس کے چارلس دی گال ایئرپورٹ اور آئرلینڈ کے شینن ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔

فلائٹ ٹریکنگ سروس فلائٹ ریڈار  کے مطابق ہیتھرو سے ٹیک آف اور لینڈ کرنے والی کم ازکم  1,350 پروازیں پہلے ہی متاثر ہو چکی تھیں، امریکی شہروں سے آنے والی متعدد پروازں کو منسوخ کر دیا گیا ۔

ایئرپورٹ کے بیان میں کہا گیا: "اپنے مسافروں اور کارکنان کی حفاظت کے لیے، جمعہ کے پورے دن ہیتھرو ایئر پورٹ  کو بند کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔"

"ہم آنے والے دنوں میں اس نظام کے متاثر رہنے کی توقع کرتے ہیں ، ایئرپورٹ دوبارہ کھلنے تک مسافروں کو کسی بھی صورت میں اس ایئرپورٹ کی طرف سفر کرنے سے گریز  کرنا چاہیے۔"

ہیتھرو دنیا کے مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے۔

رواں  سال کے شروع میں جنوری میں اس نے اپنی تاریخ کا مصروف ترین مہینہ گزارا، جس میں 6.3 ملین سے زیادہ مسافروں نے سفر کیا، جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔ جنوری مسلسل گیارہواں مہینہ تھا جب اس نے روزانہ 200,000 سے زیادہ مسافروں کی اوسط برقرار رکھی، اور ایئرپورٹ نے ٹرانس اٹلانٹک سفر کو ایک اہم عنصر قرار دیا۔

تمام پروازیں منسوخ

ہیتھرو ہوائی اڈے کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کارروائیوں کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کرے گا جب اسے بجلی کی بحالی کے بارے میں مزید معلومات دستیاب ہوں گی۔

نیشنل ریل نے ایئرپورٹ سے آنے اور جانے والی تمام ٹرینیں منسوخ کر دیں۔

لندن فائر بریگیڈ نے کہا کہ جمعرات کو رات گئے مغربی لندن میں الیکٹریکل سب اسٹیشن کے اندر ایک ٹرانسفارمر میں آگ لگنے کے بعد 10 فائر انجن اور تقریباً 70 فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے رہے۔

ہزاروں گھروں کی بجلی بھی منقطع ہو گئی اور تقریباً 150 افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں تنصیب سے بڑی آگ اور دھوئیں کے بڑے بادل دیکھے جا سکتے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر پیٹ گولبرن نے کہا، "آگ بجلی کی بندش کا سبب بنی ہے جس سے گھروں اور مقامی کاروباری مراکز  ایک بڑی  تعداد متاثر ہوئی ہے، اور ہم خلل کو کم سے کم کرنے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون کر رہے ہیں۔"

اسکاٹش اور سودرن الیکٹرسٹی نیٹ ورکس نے ایک پوسٹ میں کہا کہ بجلی کی بندش سے 16,300 سے زیادہ گھر متاثر ہوئے۔

ایمرجنسی سروسز کو جمعرات کی رات 11:23   جائے وقوعہ کو طلب کیا  گیا تھا۔ آگ لگنے  کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

گولبرن نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور متاثرہ علاقے کو جانے سے گریز کریں جب تک کہ عملہ آگ بجھانے کا کام مکمل نہ کر لے۔

ہیتھرو ہوائی اڈہ   عمومی طور پر رات کے وقت پروازوں پر پابندیوں کی وجہ سے صبح 6 بجے پروازوں کے لیے کھلتا ہے۔

حکومتِ برطانیہ  نے رواں سال کے شروع میں معیشت کو فروغ دینے اور دنیا سے رابطے بڑھانے کے لیے ایئرپورٹ پر تیسرا رن وے بنانے کی منظوری دی تھی۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us