خلا سے چھلانگ لگا کر دنیا کو مسحور کرنے والے بومگارٹنر پیرا گلائیڈنگ حادثے میں جاں بحق
بومگارٹنر اٹلی کے مارچے علاقے کے پورتو سینٹ ایلپیدیو کے اوپر اڑتے ہوئے اپنے موٹرائزڈ پیراگلائیڈر کو قابو نہ رکھ سکے اور زمین پر گر پڑے۔
خلا سے چھلانگ لگا کر دنیا کو مسحور کرنے والے بومگارٹنر پیرا گلائیڈنگ حادثے میں جاں بحق
FILE PHOTO: Austrian parachuter with crossbow used to scale Christ statue in Rio de Janeiro / Reuters
18 جولائی 2025

2012میں خلاء کی سرحد سے کیے گئے ریکارڈ فری ڈائیونگ  کی بدولت شہرہ آفاق  ایکسٹریم کھیلوں کے پیش رو فیلکس بومگارٹنر جمعرات کو اٹلی کے وسطی حصے میں پیراگلائیڈنگ حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ بومگارٹنر 56 سال کے تھے۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ بومگارٹنر اٹلی کے مارچے علاقے کے پورتو سینٹ ایلپیدیو کے اوپر اڑتے ہوئے اپنے موٹرائزڈ پیراگلائیڈر کو قابو نہ رکھ سکے اور زمین پر گر پڑے۔ وہ ایک ہوٹل کے سوئمنگ پول کے قریب زمین پر جا گرے۔ حادثے کی وجہ تا حال  واضح نہیں ہو سکی۔

پورتو سانٹ ایلپیدیو کے میئر ماسمیلیانو چیاربلا نے کہا کہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ بومگارٹنر کو ہوا میں اچانک کوئی صحت کا مسئلہ درپیش آیا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بومگارٹنر کو "ایکسٹریم فلائٹس کی ہمت اور جذبے کی علامت" قرار دیتے ہوئے ان کی وفات پر پورے قصبے کی طرف سے تعزیت کا اظہار کیا۔

صوتی  دیوار کو توڑنے والا پہلا پیراشوٹ باز
بومگارٹنر نے اکتوبر 2012 میں خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے لباس میں سطح زمین سے 38 کلومیٹر کی بلندی سے  ایک غبارے سے چھلانگ لگا کر صوتی  دیوار کو عبور کرنے والے پہلا پیراشوٹ باز بن کر دنیا بھر کی خبروں کی زینت بن گئے۔ یہ تاریخی چھلانگ 14 اکتوبر 1947 کو امریکی لیجنڈری پائلٹ چک یگر کی طرف سے صوتی  دیوار کو عبور کرنے والی پرواز کے 65ویں سال پر نیو میکسیکو کے روزویل شہر کے اوپر کی گئی تھی۔

چھلانگ کے دوران، بومگارٹنر نے  1,343 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار پکڑی ۔ انہوں نے کم عمری میں پیراشوٹ کے ساتھ چھلانگ لگانا شروع کیا، اور بعد میں BASE جمپنگ (اونچی عمارتوں یا جگہوں سے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگانا) جیسے ایکسٹریم کھیلوں میں دلچسپی لی۔

اپنے طویل کیریئر کے دوران، بومگارٹنر نے انگلش چینل کو پیراشوٹ کے ذریعے عبور کرنا اور ملیشیا میں پیٹروناس ٹاورز سے چھلانگ لگانے جیسی متعدد بہادرانہ ڈائیو لگائیں۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us