ترکیہ
3 منٹ پڑھنے
روم کے کولیزیئم میوزیم میں ترکیہ سے قدیم نوادرات کی نمائش
روم کے علامتی ڈھانچے  کولیزیئم نے،  ترکیہ اور اٹلی کے درمیان ایک اہم تعاون کے ساتھ دنیا کے قدیم ترین مندر، گیوبیک لی تپے کی نوادرات کے حوالے سے ایک   نمائش کا اہتمام کیا ہے۔
روم کے کولیزیئم میوزیم میں ترکیہ سے قدیم نوادرات کی نمائش
کولوزیئم
28 فروری 2025

روم کی علامتی حیثیت کی حامل  یہ قدیم  عمارت  گیوبیک  لی تپے نمائش کا اہتمام کرتے ہوئے اناطولیہ کی  12 ہزار سالہ  آرکیالوجیکل  نوادرات  کے سہ پتھری شہکار  کی نقل کو قدیم ورثوں کے شائقین کو پیش کر رہی ہے۔ ان شہکاروں کی  چھ ماہ تک نمائش کی جائیگی۔

اس نمائش کا اہتمام ترک وزارت ثقافت و سیاحت، وزارت خارجہ، روم میں ترک سفارت خانے، اطالوی وزارت ثقافت، کولزیئم آرکیالوجیکل پارک اور رومن فورم ڈائریکٹوریٹ اور ٹرکش ایئر لائنز کے تعاون سے کیا جا رہا  ہے۔

گزشتہ دنوں  لگنے والی  اس نمائش میں ان کاموں کی نقول کے ساتھ ساتھ، گیوبیک لی تپے   وزیٹر اینڈ اینیمشن سنٹر   میں دکھائے جانے والے فلمی شو، ڈیجیٹل تنصیبات اور معلوماتی پینلز کو بھی  جگہ دی گئی  ہے۔

اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں جمہوریہ ترکیہ  کے نائب وزیر برائے ثقافت و سیاحت کے گوکھ خان یازیجی اور ان کے اطالوی ہم منصب نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کے دوران اپنی تقریر میں یازیجی نے کہا کہ "صد ہا سال تک دنیا کے مرکز ی مقام کے طور پر قبول کردہ  کولوزیئم کے پر احتشام  ماحول میں،  تاریخ انسانی  کے اہم ترین موڑوں میں سے  بعض کی میزبانی کرنے والے گیوبک لی تپے  کے قدیم ماضی اور  گہرے نقوش کو شائقین کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔

علامتی حیثیت کے حامل کولوزیئم کی دوسری منزل پر لگائی گئی یہ نمائش 20 اپریل 2025 تک کھلی رہے گی۔ ثقافتی ورثہ اور عجائب گھروں کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے خاص طور پر اس تقریب کے لیے نقلیں اور سب ٹائٹل والی فلموں کا آرڈر دیا گیا تھا۔

ٹرکش ایئر لائنز نے نوادرات کو بلا اجرت  روم تک پہنچایا۔

دنیا کا قدیم ترین مندر

مہمانوں کو گیوبیک لی تپے کے علاقے  میں پیدا کی   گئی گندم سے بنی روٹی کے ساتھ ساتھ بکلاوا، لوکم  اور ترک و اطالوی مختلف پکوان پیش کیے گئے۔

دنیا کا قدیم ترین مندر مانے جانے والا گیوبک لی تپے  کو 2011 سے یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثے کی عارضی فہرست میں جگہ دی جا رہی ہے۔

استنبول اور شکاگو یونیورسٹیوں کی مشترکہ تحقیق کے دوران 1963 میں دریافت ہونے والا یہ قدیم مقام شانلی عرفا میں واقع ہے  اور حالیہ برسوں میں اس نے ریکارڈ تعداد میں زائرین کو راغب کیا ہے۔

کچھ عرصہ پیشتر ہاٹ ایئر بالون  کے ٹورز  کے آغاز کے بعد سے اس قدیم عجوبے کا مختلف زایوں  سے نظارہ کرنے کے مواقع   کی بدولت زائرین کی تعداد میں قابل ذکر حد تک اضافہ ہوا ہے۔

 

دریافت کیجیے
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
صدر ایردوان کا لبنان میں فائر بندی کا خیر مقدم
جارجیا  کی آئینی عدالت  نے صدر کی انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی
جنوبی کوریا ئی پارلیمانی نمائندوں  نے صدر کے مارشل لا کے اعلان کو مسترد کر دیا
مارشل لا بحران: جنوبی کوریا میں یون مواخذے  سے دو چار
نیپال اور چین کے درمیان  بیلٹ اینڈ روڈ پلان کے فریم ورک  کامعاہدہ
"کوپ کوپ" چاڈ میں فرانسیسی قتل عام کی داستاں
رہائی پانے والے قیدی کی شامی جیل میں سلوک کی روداد
عالمی سائنس دانوں کا غزہ میں جنگ رکوانے کےلیے کھلا خط
2024 برکس کے عروج کے لئے ایک اہم موڑ کیوں ہے
شولز کی معزولی کے بعد جرمنی ایک دوراہے پر
تنازعہ اسرائیل۔ فلسطین کی تاریخ میں 7 اکتوبر کی اہمیت
TRT Global پر ایک نظر ڈالیں۔ اپنی رائے کا اظہار کریں!
Contact us