یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ "کیف اپنی،ڈرون اور میزائل ، پیداوار میں اضافہ کر رہا ہے اور روسی حملوں کا اسی "تناسب" سے جواب دے گا”۔
منگل کے روز اعلیٰ فوجی حکام کے ساتھ طویل اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں زیلنسکی نے کہا ہے کہ " یوکرین، ڈرون اور طویل المسافت مار والے ہتھیاروں کی مقامی پیداوار کو وسعت دے گا ۔ہمارے ایجنڈے میں اقدامات کی منصوبہ بندی، روسی حملوں کا جواب دینے کی تیاری، اور احتیاطی تدابیر شامل ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا ہےکہ ہم ، یوکرین کی اسلحہ سازی میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کی خاطر، یورپی ممالک کے ساتھ نئے معاہدے کر رہے ہیں ۔ اسلحہ پیداوار میں ہم خاص طور پر ڈرون سسٹموں اور طویل المسافت مار کرنے والے ہتھیاروں پر توجہ دیں گے۔ یہ ہتھیار، یوکرین کے فرنٹ لائن دفاع کو مضبوط کریں گے۔
زیلنسکی نے کہا ہے کہ "ہمارا منصوبہ یہ ہے کہ روسی خطرات کا ہر طرح سے ہم پلّہ جواب دیا جائے۔ روس میں یہ محسوس ہونا چاہیے کہ وہ یوکرین کے خلاف جو کچھ کر رہے ہیں اس کے نتائج انہیں بھگتنا ہوں گے اور وہ بھگتیں گے بھی”۔"
https://trt.global/world/article/b5f6e92e9ef5
روس نے یوکرینی ڈرون پسپا کر دئیے
روس وزارت دفاع نے بدھ کی صبح جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ روسی فضائی دفاع نے 3 گھنٹوں کے دوران، زیادہ تر وسطی اور جنوبی علاقوں میں، 112 یوکرینی ڈرون یا تو تباہ کر دیئے یا پھر پسپا کر دیئے ہیں ۔
ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے کہا ہے کہ 6 یوکرینی ڈرونوں کو روس کے دارالحکومت کی طرف پرواز کے دوران پسپا کیا گیا ہے اور ماہرٹیمیں زمین پر موجود ٹکڑوں کا معائنہ کر رہی ہیں۔
روس نے یہ بھی کہا ہےکہ حالیہ دنوں میں یوکرین پر ہمارے بڑے فضائی حملے، یوکرین کی طرف سے بڑھتے ہوئے، ڈرون حملوں کے جواب میں کئے گئے ہیں ۔ یوکرین کا مقصد روسی شہریوں کو نشانہ بنانا ہے۔ روس نے کیف کوامن کوششیں "درہم برہم" کرنے کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔
واضح رہے کہ ماسکو نے کیف اور اس کے مغربی اتحادیوں کی پیش کردہ، 30 روزہ غیر مشروط جنگ بندی ،تجویز کو مسترد کر دیا اور جمعہ کی رات سے پیر کی صبح تک یوکرین پر سینکڑوں ڈرون حملے کئے ہیں۔