سیاست
4 منٹ پڑھنے
صدر ٹرمپ:"کسی کو بھی غیر منصفانہ تجارتی توازن اور غیر مالیاتی ٹیرف رکاوٹوں کے لیے 'چھوٹ' نہیں
جعلی خبریں  جاری کرنے والے اس چیز سے آگاہ ہیں  لیکن رپورٹ کرنے سے  منکر ہیں ۔ ہم سیمی کنڈکٹرز اور پوری الیکٹرانکس سپلائی چین کا جائزہ لے رہے ہیں، جو قومی سلامتی کے ٹیرف تحقیقات میں شامل ہوگا۔
صدر ٹرمپ:"کسی کو بھی غیر منصفانہ تجارتی توازن اور غیر مالیاتی ٹیرف رکاوٹوں کے لیے 'چھوٹ' نہیں
The White House insists the aggressive policy is bearing fruit, saying dozens of countries have already opened trade negotiations to secure a deal before the 90-day pause ends. / Reuters
14 اپریل 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ان کی انتظامیہ نے اسمارٹ فونز اور چپس جیسے الیکٹرانکس کے لیے ٹیرف میں استثنا دیا ہے، جیسا کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں یہ تجویز دی گئی تھی کہ صارفین کی ٹیکنالوجی مصنوعات کو وسیع پیمانے پر عائد کیے گئے جوابی ٹیرف سے بچایا جائے گا۔

ٹرمپ نے اتوار کو ٹرتھ سوشل  میڈیا  پر کہا، "کسی کو بھی غیر منصفانہ تجارتی توازن اور غیر مالیاتی ٹیرف رکاوٹوں کے لیے 'چھوٹ' نہیں دی جا رہی، جو دیگر ممالک نے ہمارے خلاف استعمال کی ہیں، خاص طور پر چین، جو ہم سے سب سے زیادہ بدسلوکی کرتا ہے!"

انہوں نے مزید کہا، "جمعہ کو کوئی ٹیرف 'استثنا' کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ یہ مصنوعات موجودہ 20 فیصد ٹیرف کے تحت ہیں ،  انہیں صرف ایک مختلف ٹیرف 'کیٹیگری' میں منتقل کیا جا رہا ہے۔"

ٹرمپ نے مزید کہا، "جعلی خبریں  جاری کرنے والے اس چیز سے آگاہ ہیں  لیکن رپورٹ کرنے سے  منکر ہیں ۔ ہم سیمی کنڈکٹرز اور پوری الیکٹرانکس سپلائی چین کا جائزہ لے رہے ہیں، جو قومی سلامتی کے ٹیرف تحقیقات میں شامل ہوگا۔ جو حقیقت سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ ہمیں مصنوعات امریکہ میں تیار کرنی ہوں گی، اور ہم دیگر ممالک، خاص طور پر چین جیسے مخالف تجارتی ممالک کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنیں گے، جو امریکی عوام کی بے عزتی کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔"

انہوں نے مزید کہا، "امریکہ کا سنہری دور، جس میں آنے والی ٹیکس اور ضابطہ کاری میں کٹوتیاں شامل ہیں، جن میں سے ایک بڑی مقدار کو حال ہی میں ایوان اور سینیٹ نے منظور کیا ہے، کا مطلب زیادہ اور بہتر تنخواہ والی ملازمتیں ہوں گی، ہماری قوم میں مصنوعات بنانا، اور دیگر ممالک، خاص طور پر چین، کے ساتھ وہی سلوک کرنا جیسا انہوں نے ہمارے ساتھ کیا ہے۔"

امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن نے جمعہ کو ایک نوٹس شائع کیا جس میں چینی مصنوعات پر 145 فیصد ٹیرف سے الیکٹرانک مصنوعات کو مستثنیٰ قرار دیا گیا، جس سے امید پیدا ہوئی کہ ایسی اشیاء کو بچا لیا گیا ہے۔

لیکن کامرس سیکریٹری ہاورڈ لٹ نک نے اتوار کو  کہا تھا کہ الیکٹرانکس کو مستقل طور پر مستثنیٰ نہیں کیا گیا بلکہ انہیں سیمی کنڈکٹرز کے لیے مخصوص نئے ٹیرف کے تحت رکھا جائے گا، جو اگلے ایک یا دو ماہ میں متوقع ہیں، اور یہ ایک وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

چین کا متبادل تلاش کرنا

چین نے خود کو ایک مستحکم متبادل کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے، ان ممالک کو اپنی طرف راغب کرتے ہوئے جو عالمی اقتصادی طوفان سے خوفزدہ ہیں۔

شی جن پنگ پیر کو جنوب مشرقی ایشیا کے پانچ روزہ دورے کا آغاز کر رہے ہیں، جہاں وہ ویتنام، جو ایک مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس ہے، کے ساتھ ساتھ ملائیشیا اور کمبوڈیا کے رہنماؤں سے بات چیت کریں گے۔

ٹرمپ کے ٹیرف کے اثرات  اور اس کے بعد کی پالیسی میں اچانک تبدیلیوں نے امریکی معیشت کو خاص طور پر جھٹکا دیا ہیں، جس سے سرمایہ کاروں نے حکومتی بانڈز کو فروخت کیا، ڈالر کی قدر گری، اور صارفین کے اعتماد میں کمی آئی۔

ٹرمپ پر دباؤ بڑھاتے ہوئے، وال اسٹریٹ کے ارب پتی ، جن میں ان کے اپنے کچھ حمایتی بھی شامل ہیں، نے کھل کر ٹیرف حکمت عملی کو نقصان دہ اور غیر مؤثر قرار دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس اصرار کرتا ہے کہ جارحانہ پالیسی کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں، یہ کہتے ہوئے کہ درجنوں ممالک پہلے ہی تجارتی مذاکرات شروع کر چکے ہیں تاکہ 90 دن کے وقفے کے ختم ہونے سے پہلے ایک معاہدہ حاصل کیا جا سکے۔

گریئر نے CBS کو بتایا، "ہم دن رات کام کر رہے ہیں، معلومات  کا تبادلہ کر رہے ہیں، پیشکشیں وصول کر رہے ہیں اور ان ممالک کو فیڈبیک دے رہے ہیں۔"

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us