صدراتی 6ویں بین الاقوامی یاٹ ریس کے قبرص آرکن کارپاز گیٹ مرینا مرحلے کا آغاز مارمرس سے ہوا۔
20 جولائی قبرص پر امن کاروائی کی تاریخی اہمیت کو یاد کرنے، امن اور آزادی کے ساتھ مستقبل کی طرف اعتماد سے دیکھنے کے منشور کے ساتھ کشتیوں نےمارمرس سے قبرص کا رخ کیا، اور یہ ریس 25 جولائی کو مکمل ہوگی۔
یہ مقابلے ترک صدر کی سرپرستی میں، وزارتِ ثقافت و سیاحت اور وزارتِ نوجوانان و کھیل کی معاونت سے، TGA کے اشتراک اور استنبول آف شور یاٹ ریسنگ کلب کے زیرِ انتظام اور DHL ایکسپریس کی سپانسرشپ میں منعقد ہو رہے ہیں۔ ریس کے اس دوسرے مرحلے میں 150 کھلاڑی 340 میل طویل راستے پر سخت مقابلہ کریں گے۔
قبرص پرامن کاروائی کی 51ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی جانے والی یہ ریس، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی آزادی اور خودمختاری کے احترام کے ساتھ ساتھ "نیلے وطن" سے وابستگی کی ایک مضبوط علامت کے طور پر بھی سامنے آئے گی۔
مرحلے کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو پہلی بار آرکن کریئیٹیو آرٹس اینڈ ڈیزائن یونیورسٹی کے فائن آرٹس فیکلٹی کے طلبا کی طرف سے ڈیزائن کردہ خصوصی کپ پیش کیا جائے گا۔
خلیج مارمرس میں مقابلے کا افتتاح ضلع گورنر نوراللہ قايا، جنوبی سمندری خطے کے کمانڈر وائس ایڈمرل رافیت اوکتار، آکساز نیول بیس کے کمانڈر ریئر ایڈمرل نسلیم ایسکی اور آرکن گروپ کے چیئرمین عربیل آرکن نے کیا۔
ضلعی گورنر قایا نے وائرلیس ریڈیو سے کھلاڑیوں کو کامیابی کی دعا دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا کہ ان کے لیے ہوا سازگار ہو اور سمندر پر سکون ہو۔
استنبول آف شور یاٹ ریسنگ کلب کے صدر اکرم یملی ہااولو نے بتایا کہ نومبر میں ایک اور ریس مارمرس سے کارپاز کی جانب منعقد ہوگی، ہم ترکیہ کے چاروں طرف اپنے پرچم کو لہراتے رہیں گے۔
انادولو نیوز ایجنسی (AA)