یوکرین کی بری فوج کے مطابق، روسی میزائل نے یوکرین کے ایک تربیتی یونٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔
بری فوج نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا کہ "آج 29 جولائی کو دشمن نے یوکرین کی بری فوج کے تربیتی یونٹوں میں سے ایک پر میزائل حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کے باوجود بدقسمتی سے اہلکاروں کے نقصانات سے مکمل طور پر بچنا ممکن نہیں تھا ، رات گئے تک یہ معلوم ہوا ہے کہ تین فوجی ہلاک اور 18 زخمی ہوئے ہیں۔
بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ حملہ کہاں ہوا۔
تاہم متعدد فوجی بلاگرز کا کہنا ہے کہ یہ حملہ یوکرین کی شمالی سرحد کے قریب چرنی خیف کے علاقے میں ہوا۔
گزشتہ ماہ بھی وسطی یوکرین میں ایک اور تربیتی مرکز پر روسی حملے میں 12 فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔
اس حملے کے نتیجے میں یوکرین کی بری فوج کے کمانڈر نے استعفیٰ دے دیا جسے بعد میں ایک دوسرے عہدے پر دوبارہ تعینات کیا گیا تھا۔