پاکستان
3 منٹ پڑھنے
ڈاکٹر فرقان حمید کی کتاب "رجب طیب ایردوان، عالمِ اسلام کا ٹائیگر" کی تقریبِ رونمائی
تقریب میں اپنی تقریر میں، تارڑ نے صدر ایردوان کی قیادت کی تعریف کی اور انہیں "عوام کے رہنما اور ایک موثر ناظم " کے طور پر بیان کیا
ڈاکٹر فرقان حمید کی کتاب "رجب طیب ایردوان، عالمِ اسلام کا ٹائیگر"  کی تقریبِ رونمائی
Ataullah Tarar / TRT Global
29 جولائی 2025

پاکستانی وزارت اطلاعات سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، TRT اردو  سے وابستہ  ڈاکٹر فرقان حمید کی کتاب "رجب طیب ایردوان، عالمِ اسلام کا ٹائیگر"  کی تقریبِ رونمائی منعقد کی گئی۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات عطااللہ  تارڑ، اسلام آباد میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اولو، ٹی آر ٹی اردو  کے رکن  فرقان حمید ، سینئر حکام اور مہمانوں  نے اس تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں اپنی تقریر میں، تارڑ نے صدر ایردوان کی قیادت کی تعریف کی اور انہیں "عوام کے رہنما اور ایک موثر ناظم " کے طور پر بیان کیا۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، تارڑ نے ایردوان کے خاص طور پر بحرانی ادوار  میں  انسان دوست اقدامات کی طرف توجہ مبذول کروائی ۔

تارڑ نے وضاحت کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی تعاون اور مشترکہ انسانی اقدار پر مبنی ہیں اور یہ جنگ آزادی  کے دور تک پھیلے ہوئے ہیں۔

تارڑ نے دونوں ممالک کے عوام کے  درمیان جذباتی بندھن  پر زور دیتے  ہوئے کہا، "قدرتی آفات سے لے کر قومی فخر کے لمحات تک، ہمارے لوگ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہمدردی اور مسرت کے جذبات  سے جڑے ہوئے ہیں۔"

"صدر ایردوان دنیا  بھر میں مضبوط اور اٹل  موقف  کا مظاہرہ کر  رہے ہیں"

تارڑ نے نشاندہی کی کہ ایردوان کا مسلمانوں سے متعلق عالمی مسائل خصوصاً مسئلہ فلسطین پر موقف اٹل  ہے اور کہا کہ  ہم غزہ کے مسئلے کے حوالے سے بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر صدر  ایردوان کی بھرپور حمایت کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

تارڑ نے فرقان حمیدکو ان کی کتاب پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایردوان کو "عالم اسلام کا ٹائیگر" قرار دیا  جو کہ  سرشار قیادت کے ذریعے عالمی سطح پر حاصل کیا جانے والا ایک  اعزاز ہے۔

"صدر ایردوان نے پوری  مسلم اُمہ  پر ایک لازوال مہر ثبت کی  ہے"

"رجب طیب ایردوان، مسلم امہ کا شیر" کے زیرِ عنوان کتاب کے مصنف حمید نے بھی ایردوان کے  ایک غیر معمولی سیاستدان اور رہنما ہونے کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے نہ صرف ترکیہ  بلکہ پوری مسلم دنیا میں  انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

حمید نے ایردوان کے سیاسی سفر کو عوامی خدمت، فلاح و بہبود پر مبنی طرز حکمرانی اور جمہوری اقدار کے لیے غیر متزلزل وابستگی قرار دیتے ہوئے کہا، "ان کی جدوجہد اور نقطہ نظر نا صرف تاریخ ِ ترکیہ کا ایک باب ہے، بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے وسیلہ الہام بھی  ہے۔"

ایردوان کی قیادت میں ترکیہ کی احسن  کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے حمید نے کہا کہ ایردوان کا اثر قومی سرحدوں سے ماورا ہے  جس نے  انہیں عالمی سطح پر مسلمانوں کے لیے ایک رہنما  طاقت  بنا دیا ہے۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے روحانی اور تاریخی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حمید نے کہا کہ ایردوان نے پاکستانی انتظامیہ اور عوام کے ساتھ بھی گہرا رشتہ استوار کیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us