امریکہ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آرمینیا اور آذربائیجان کے، امن معاہدے پر، اتفاق کا خیرمقدم کیا اور خطے میں دیرپا سلامتی و خوشحالی کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
منگل کے روز روبیو اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات کے بعد امریکہ وزارتِ خارجہ کی ترجمان 'ٹیمی بروس 'نے بیان جاری کیا ہے۔
ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ "امریکہ کے وزیر خارجہ ' مارکو روبیو ' نے آذربائیجان کے ساتھ امن معاہدے پر اتفاق کا خیرمقدم کیا اور خطے میں تنازعے کے تسلسل کو توڑنے اور جنوبی قاقیشیا میں سلامتی و خوشحالی کے قیام کے لیے دیرپا امن کی اہمیت پر زور دیا ہے"۔
بیان کے مطابق، روبیو اور پاشینیان نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جنوبی قاقیشیامیں کسی بھی قسم کی کشیدگی ناقابل قبول ہے۔
دونوں رہنماؤں نے، بحیثیت اسٹریٹجک شراکت داروں کے، اپنے ممالک کے مشترکہ مفادات پر بھی تبادلہ خیال کیااور دوطرفہ تعاون کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔
یہ فون کال ، آذربائیجان اور آرمینیا کی طرف سے علیحدہ علیحدہ ایک امن معاہدے کے مسودے پر اتفاق کا اعلان کئے جانے کے بعد کی گئی ہے۔معاہدے کا ہدف ، دہائیوں پرانے تنازعے کو ختم کرنا اور باکو اور یریوان کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنا ہے۔