ترک صدر نے کہا ہے کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو ترک ریاستوں کی تنظیم میں شامل نہ کرنے تک ترک برادری "نامکمل" رہے گی۔
صدررجب طیب اردوان نے بدھ کے روز ہنگری کے دارالحکومت بداپست میں ترک ریاستوں کی تنظیم کے غیر رسمی اجلاس میں کہا: "ہم یقین رکھتے ہیں کہ ترک برادری کی عائلی تصویر ہمیشہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی موجودگی کے بغیر نامکمل رہے گی۔"
نومبر 2022 میں، سمرقند اجلاس کے دوران شمالی قبرصی ترک جمہوریہ تنظیم کا مبصر رکن بنا تھا۔
ایردوان نے مشرق اور مغرب کے درمیان ایک اہم راستے کے طور پر "درمیانی راہداری " کو بھی اہم قرار دیا اور ترک ریاستوں کی تنظیم کے اندر مضبوط تعاون پر زور دیا تاکہ اس منصوبے کو کامیاب بنایا جا سکے۔
انہوں نے علاقائی تنازعات کے ماضی اور حال پر بات کرتے ہوئے کہا: "ماضی میں قبرص،قارا باغ، بوسنیا اور آج غزہ میں پیش آنے والے سانحات ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ہمیں اپنی سرحدوں سے باہر کے حالات پر بھی غور کرنا چاہیے۔"
یوکرین میں جاری جنگ کے بارے میں ایردوان نے کہا: "ہم روس اوریوکرین کے ساتھ جامع جنگ بندی اور منصفانہ امن کے حصول کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔"