سیاست
2 منٹ پڑھنے
امریکی اور چینی حکام جنیوا میں تجارتی جنگ میں کمی کے لیے مذاکرات شروع کرتے ہیں
ٹرمپ کی نئی ٹیریفز اور تجارتی تنازع نے مارکیٹوں کو بے چین کر دیا ہے، سپلائی چینز میں خلل پیدا کیا ہے، اور عالمی رکاوٹ کے خدشات کو جنم دیا ہے۔
امریکی اور چینی حکام جنیوا میں تجارتی جنگ میں کمی کے لیے مذاکرات شروع کرتے ہیں
Chinese Vice Premier He Lifeng, Switzerland's Economy Minister Federal Councillor Guy Parmelin and Switzerland's President Karin Keller-Sutter attend a bilateral meeting between Switzerland and the China, in Geneva, Switzerland, May 9, 2025. / Reuters
10 مئی 2025

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اور مذاکرات کے قریب دو افراد نے  بتایا ہے چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیپینگ نے ہفتے کی صبح جنیوا میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے ساتھ مذاکرات کیے، جو عالمی معیشت کو متاثر کرنے والی تجارتی جنگ کو کم کرنے کی جانب ایک ابتدائی قدم تھا۔

ایسے وقت میں جب دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان درآمدی اشیاء پر محصولات 100 فیصد سے بھی زیادہ بڑھ چکے ہیں۔ بیسنٹ اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر جنیوا میں ملاقات کر رہے ہیں۔

یہ تجارتی تنازعہ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ ماہ درجنوں دیگر ممالک پر محصولات عائد کرنے کے فیصلے کے ساتھ، سپلائی چینز کو متاثر کر رہا ہے، مالیاتی منڈیوں کو غیر مستحکم کر رہا ہے اور عالمی معیشت میں شدید گراوٹ کے خدشات کو بڑھا رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا کہ چینی اشیاء پر 80 فیصد ٹیرف 'مناسب لگتا ہے'، اور پہلی بار چینی درآمدات پر عائد 145 فیصد محصولات کے متبادل کے طور پر ایک مخصوص تجویز پیش کی۔

خفیہ مقام

مذاکرات کے مقام کو خفیہ رکھا گیا ہے، حالانکہ ایک گواہ نے جنیوا کے ایک سرسبز مضافاتی علاقے میں ایک نجی رہائش گاہ کے باہر درجن سے زائد پولیس گاڑیاں دیکھی ہیں۔

مرسڈیز وینز جن کی کھڑکیاں سیاہ شیشوں سے ڈھکی ہوئی تھیں، جنیوا کے ایک ہوٹل سے نکلتی دیکھی گئیں جہاں چینی وفد جھیل جنیوا کے کنارے قیام پذیر تھا۔

اس سے پہلے، ایک درجن سے زائد امریکی عہدیداروں کا وفد، جن میں بیسنٹ اور گریئر شامل تھے، ہوٹل سے نکلتے ہوئے مسکراتے ہوئے اور سرخ ٹائیاں اور امریکی جھنڈے کے بیجز پہنے ہوئے دیکھے گئے۔ بیسنٹ نے صحافیوں  کو بیان دینے سے اجتناب برتا ۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us