ترک وزارت ثقافت و سیاحت کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے ثقافتی ورثہ اور عجائب گھر نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ ترکیہ کے تین نوادرات اور ایک نقل اس وقت روم میں ایک نئی نمائش میں پیش کیے جا رہے ہیں۔
یہ نمائش "سیبلے – میگنا ماتر ایڈیہ ٹرا روما، تیونس اور بحیرہ روم" کے زیر عنوان جمعرات کو شروع کی گئی اور اسے کولوسیم آرکیالوجیکل پارک ڈائریکٹوریٹ اور تیونس کے نیشنل ہیریٹیج انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے منظم کیا گیا ہے۔
وزارت کے مطابق، یہ بین الاقوامی نمائش جو ہر سال لاکھوں زائرین کو متوجہ کرتی ہے میں ترک نوادرات کی شمولیت ، "ہمارے نوادرات کو فروغ دینے اور اٹلی کے ساتھ ہمارے گہرے تعلقات کو مضبوط کرنے کا ایک اہم موقع" تصور کیا جاتا ہے۔
تیونس کے قدیم شہر زاما سے دریافت شدہ اشیاء کے ہمراہ نمائش میں ُکل 92 نوادرات پیش کیے گئے ہیں۔ ان میں اٹلی کے عجائب گھروں سے 30، ویٹیکن سے تین، یونان سے چار، امریکہ سے دو، جرمنی اور ڈنمارک سے ایک ایک، بلغاریہ سے پانچ، اور بیلجیم سے دس نوادرات شامل ہیں۔
یہ نمائش 5 نومبر تک زائرین کے لیے کھلی رہے گی۔