مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوکوشیما دائیچی نیوکلیئر پاور کمپلیکس کے آپریٹر نے ، متاثرہ نیوکلیئر پلانٹ سے ایندھن کے تل چھٹ کو ہٹانے کے تجرباتی عمل کو دوبارہ شروع کیا ہے۔
این ایچ کے ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے نمبر 2 ری ایکٹر مسے معمولی مقدار میں نیوکلیئر ایندھن کے تل چھٹ کو نکالنے کے لیے آزمائشی عمل شروع کیا ہے۔
گزشتہ سال نومبر میں، ٹیپکو نے پہلی بار ایک ری ایکٹر سے پگھلے ہوئے ایندھن کا ایک چھوٹا ٹکڑا کامیابی سے نکالا، جسے 2011 کے زلزلے اور سونامی کی تباہی کے دوران نقصان پہنچا تھا۔
براڈکاسٹر کے مطابق، ٹیپکو پہلے تجربے کی طرح ایک پتلی پائپ نما آلے کو ویسل میں داخل کرکے اور نیچے جمع شدہ ملبے کے چند گرام جمع کرکے اسی طریقے پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ آپریٹر امید کرتا ہے کہ اگر عمل بلا کسی مشکل کےچلا تو اگلے ہفتے تک ایندھن کے فضلے کو باہر نکال لیا جائے گا۔
فوکوشیما دائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تین ری ایکٹرز جو نیوکلیئر تباہی کے دوران کور میلٹ ڈاؤن کا شکار ہوئے تھے ،میں تقریباً 880 ٹن ایندھن کا تل چھٹ باقی ہے، ۔ فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ کو 2011 میں جاپان میں 9 شدت کے زلزلے اور اس کے بعد آنے والے سونامی کے دوران نقصان پہنچا تھا۔