ثقافت
3 منٹ پڑھنے
ترک صدر ایردوان کا اتاترک کی یاد، نوجوانوں اور کھیل کے تہوار پر خصوصی پیغام
"ہم اپنے آبا و اجداد کی طرف سے ہمیں سونپے گئے مقدس ورثے، یعنی وطن اور جمہوریہ کی حفاظت کر رہے ہیں، ہم  ہمیشہ قائم و دائم رہنے والےجمہوریہ  ترکیہ کو ہر میدان میں ترقی دینے اور بلندیوں تک  لیجانے کی تگ و دو میں ہیں ۔"
ترک صدر ایردوان کا اتاترک کی یاد، نوجوانوں اور کھیل کے تہوار پر خصوصی پیغام
"We are protecting the homeland and the Republic—sacred legacies entrusted to us by our ancestors—and we are taking steps to advance and elevate the Republic of Türkiye, which will endure forever, in every field," the Turkish president stated. / TRT World and Agencies
16 گھنٹے قبل

صدر رجب طیب اردوان نے اتاترک کی یاد،  نوجوانوں اور  کھیلوں  کے تہوار کی مبارکباد دی۔

ترکیہ کے محکمہ اطلاعات  کی جانب سے X پر شیئر کیے گئے پیغام میں، ایردوان نے 19 مئی کی تاریخی اہمیت پر زور دیا، جو 1919 میں ترکیہ جمہوریہ کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک  کی قیادت میں لڑی گئی  ترکیہ کی جنگِ آزادی کے آغاز کی علامت ہے۔

ترک صدر نے کہا، "ہم اپنے آبا و اجداد کی طرف سے ہمیں سونپے گئے مقدس ورثے، یعنی وطن اور جمہوریہ کی حفاظت کر رہے ہیں، ہم  ہمیشہ قائم و دائم رہنے والےجمہوریہ  ترکیہ کو ہر میدان میں ترقی دینے اور بلندیوں تک  لیجانے کی تگ و دو میں ہیں ۔"

ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ترک نوجوانوں کو نہ صرف مستقبل کے معمار سمجھتے ہیں بلکہ تبدیلی کی قوت بھی مانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ "سچے دل سے" یقین رکھتے ہیں کہ" ترک نوجوان " اپنی توانائی، عزم اور خوابوں کے ساتھ، اور "اپنی تہذیب کے ورثے کو دلوں  محفوظ رکھتے ہوئے  آئندہ کے دور کو 'ترکیہ کی صدی' کے طور پر نمایاں کریں گے۔"

ترکیہ کا مستقبل

اردوان نے کہا ترکیہ کے مستقبل کی تعمیر میں ، "ہم ہر اس مسئلے کو حل کرتے ہیں اور مستقل طور پر ختم کرتے ہیں جو ترک نوجوانوں کی توانائی اور ملک کے وسائل کو بے سود مباحثوں میں ضائع کرے۔"

انہوں نے کہا، "ہم  بڑی دلجمعی اور طاقت  کے ساتھ کام کر رہے ہیں  تاکہ ایک پرامن، پرسکون، جدید ٹیکنالوجی سے لیس خوشحال ملک   نوجوانوں کو سونپنے کے  وعدہ پورا کریں ۔"

صدر نے کہا، "ہم اپنے نوجوانوں کو چاہے وہ سائنس ہو، فنون، کھیل، زراعت، سفارتکاری یا جوہری ٹیکنالوجیز،   ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کو دریافت کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ ہم اپنے نوجوانوں کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر اور کندھے سے کندھا ملا کر ایک عظیم اور طاقتور ترکیہ کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے  میں کوشاں  ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان تمام ترک نوجوانوں کی حمایت جاری رکھیں گے جو اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں، کبھی ہار نہیں مانتے، اور اپنے آبا و اجداد  کے تہذیبی  ورثے  کو مزید بلند کرنا چاہتے ہیں۔

یوم ِنوجوانان و کھیل

ترک صدر نے کہا کہ وہ ہمیشہ اس عزم کو برقرار رکھیں گے کہ ترک نوجوانوں کے لیے مزید محنت کریں اور زیادہ کامیابیاں حاصل کریں اور ترکیہ کی ہر کامیابی کا سہرا نوجوانوں کو دیں گے، "جو ایک مضبوط ملک کے طور پر ترقی کر رہا ہے اور ہمارے اٹھائے گئے اقدامات کے ساتھ اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کر چکا ہے۔"

ترک صدر نے "ہماری جنگِ آزادی کے تمام ہیروز، خاص طور پر غازی مصطفیٰ کمال" کو بھی یاد کرتے ہوئے کہا  کہ19 مئی 1919 وہ دن تھا جب جمہوریہ ترکیہ کے بانی  اتاترک نے استنبول سے بحیرہ اسود کے شہر سامسن پہنچ کر جنگ آزادی کا آغاز کیا،  جس نے چار سال بعد قوم کو جدید ترکیہ  سے ہمکنار کیا۔

1938 میں، اتاترک نے 19 مئی کے دن کو ترک قوم کے نوجوانوں کے لیے وقف کر دیا، جسے نوجوانان اور کھیلوں کا دن قرار دیا گیا۔  اس دن سرکاری تعطیل ہوتی  ہے جس میں نوجوان کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں اور ملک بھر میں سرکاری تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us