سیاست
4 منٹ پڑھنے
ٹیرف معافی کے بعد ایشیائی حصّص میں اضافہ
ٹیکنالوجی کمپنیوں نے ہانگ کانگ کو دو فیصد سے چڑھا دیا، جبکہ ٹوکیو، شنگھائی، سڈنی، سیول، سنگاپور، ویلنگٹن، تائپے اور مینلا بھی بہت آگے بڑھ گئے۔
ٹیرف معافی کے بعد ایشیائی حصّص میں اضافہ
Asian stocks rise on electronics tariffs exemption, gold hits new high / AP
14 اپریل 2025

صدر ٹرمپ کی طرف سے الیکٹرانک مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی کی معافی کےاعلان کے بعد تجارتی جنگ کے خدشات میں کمی   کے نتیجے میں ایشیاء اسٹاک مارکیٹ میں  اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ لیکن اس خدشے نے کہ ریلیف زیادہ دیرپا نہیں ہو گا  ڈالر کی قدر گرا دی  اور سونے کی قیمت ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔

گزشتہ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ کے بعد، پیر کے روز مارکیٹ نے نسبتاً مستحکم آغاز کیا۔ جمعہ کو یہ خبر آئی کہ وائٹ ہاؤس اسمارٹ فون، سیمی کنڈکٹر، کمپیوٹر اور دیگر ٹیکنالوجی آلات کو 'جوابی' ٹیرف سے مستثنیٰ رکھے گا۔

یہ اعلان ، ٹیرف کے موضوع پر صدر ٹرمپ کے بدلتے فیصلوں اور چین کی جوابی کارروائیوں کے باعث پریشان سرمایہ کاروں کے لیے ایک  امید بن گیا۔

وال اسٹریٹ کے تینوں اہم انڈیکس مضبوطی کے ساتھ بلند ہوئے اور اس بلندی  میں ایک اعلیٰ فیڈرل ریزرو عہدیدار کے اس بیان نے، کہ بینک مالیاتی منڈیوں کی حمایت کے لیے تیار ہے، اہم کردار ادا کیا۔

ایشیائی مارکیٹ نے بھی اس رجحان کی پیروی کی اور ٹیکنالوجی کمپنیوں نے ہانگ کانگ کو دو فیصد سے زیادہ اوپر لے جانے میں مدد دی، جبکہ ٹوکیو، شنگھائی، سڈنی، سیول، سنگاپور، ویلنگٹن، تائی پے اور منیلا میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

پیپر اسٹون سے 'کرس ویسٹن' نے کہا ہے کہ "ایک مدت کے افراتفری کے بعد، رِسک اور تحلیل کی ریٹنگ کرنے والی کمپنیوں کی رہبری سےاس صورتحال کی لیکیڈٹی شرائط میں بہتری لائی جا سکتی اور  منڈیوں میں واضح سکون  کے ماحول کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔

نیا سیمی کنڈکٹر ٹیرف

تاہم، ٹرمپ نے اتوار کوجاری کردہ  بیانات  میں کہا ہے کہ محصولات میں چھوٹ کا غلط ادراک کیا گیا ہے۔ ٹرُتھ سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کوئی بھی اس سے بچا ہوا نہیں ہے۔ خاص طور پر ہماری ساتھ بد ترین سلوک کرنے والا ملک چین بالکل بھی نہیں۔

انہوں نے کہا  ہےکہ وہ 'اگلے ہفتے' ایک نیا سیمی کنڈکٹر ٹیرف کا اعلان کریں گے۔

ان کے کامرس سیکریٹری، ہاورڈ لٹ نک، نے پہلے کہا تھا کہ چپ پر ٹیرف 'ایک یا دو ماہ میں' نافذ ہو سکتے ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ نے پیر کو جاری کردہ بیان میں  کہا ہے  کہ تحفظ پسندی 'کہیں نہیں لے جاتی' اور تجارتی جنگ کا 'کوئی فاتح' نہیں ہوگا۔ یہ بیان  بیجنگ کے امریکی اشیاء پر 125 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے سے چند دن بعد جاری کیا گیا  ہے۔ علاوہ ازیں شی جن پنگ  اشارہ دیا ہے کہ مستقبل میں مزید جوابی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

واشنگٹن نے چینی مال پر ٹیرف کو 145 فیصد تک بڑھا دیا ہے اور اسے بدھ کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے اعلان کردہ 90 روزہ  مہلت سے چین کو خارج رکھا ہے۔

ٹرمپ کی تجارتی پالیسی کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال نے نہ صرف اسٹاک مارکیٹ میں خوف پیدا کیا بلکہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے مستقبل کے بارے میں خدشات کے باعث ڈالر کو بھی متاثر کیا ہے۔

ڈالر ،پیر کے روز  اپنے اہم حریفوں کے مقابلے میں گِر گیا، یورو تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور سوئس فرانک 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

سونے کی قیمت میں اضافہ

ٹریژریز بھی دباؤ میں ہیں کیونکہ خدشہ ہے کہ چین اور دیگر ممالک اپنے بڑے اثاثوں  کو فروخت کر سکتے ہیں، جس سے امریکہ کی محفوظ سرمایہ کاری کی حیثیت  سوالیہ نشان بن سکتی ہے۔

اور سونا، جو بحران کے وقت محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر جانا جاتا ہے، پیر کو 3,245.75 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اس بڑھوتی میں ڈالر کی  کمزورحیثیت نے بھی  بڑا کردار ادا کیا۔

ان اقدامات کے اثرات کے بارے میں خدشات کے پیش نظر، بوسٹن فیڈ کی سربراہ سوسن کولنز نے فنانشل ٹائمز کو بتایا ہے کہ حکام،  مالیاتی منڈیوں کو مستحکم کرنے کے لیے اپنے مختلف آلات استعمال کرنے کے لئے 'بالکل تیار' ہوں گے ۔

یاہو فنانس کے ساتھ ایک علیحدہ انٹرویو میں، انہوں نے کہا ہے کہ'جتنے زیادہ ٹیرف ہوں گے، اتنی ہی زیادہ ممکنہ سست روی اور افراط زر میں اضافہ ہوگا "۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں توقع ہے کہ افراط زر اس سال 'تین فیصد سے کافی زیادہ' ہو جائے گا لیکن انہوں نے کسی 'اہم' معاشی گراوٹ کی توقع ظاہر نہیں کی۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us