غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ اپنی سرحد پر لاؤڈ اسپیکر نشریات معطل کر دی ہیں جس سے نومنتخب صدر لی جے میونگ کے دور میں بین الکوریائی تعلقات میں بہتری کا اشارہ ملتا ہے۔
یہ فیصلہ بدھ کے روز ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما صدر لی نے پیانگ یانگ کے ساتھ اعتماد بحال کرنے اور جزیرہ نما کوریا میں بات چیت کی بحالی کے اپنے انتخابی وعدے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ایک عہدیدار نے کہا کہ یہ فیصلہ بین الکوریائی اعتماد اور امن کی بحالی کے وعدے کو پورا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
یہ نشریات جن میں عام طور پر جنوبی کوریا کی خبریں، پاپ میوزک اور شمالی کوریا کی قیادت پر تنقید کرنے والے پیغامات شامل ہیں، گزشتہ سال جون میں اس وقت دوبارہ شروع کیے گئے تھے جب پیانگ یانگ نے سرحد پار کچرے سے بھرے غبارےبھیجے تھے۔
حالیہ برسوں میں دونوں جانب کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، سفارتی چینلز منجمد ہو گئے ہیں اور سابق صدر یون سک یول کے دور میں متعدد دو طرفہ معاہدوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے، جنہیں اس سال کے اوائل میں معزول کر دیا گیا تھا۔
لی میونگ کی انتظامیہ نے اس راستے کو تبدیل کرنے اور زیادہ مصالحتی نقطہ نظر اپنانے کا عہد کیا ہے۔
مبصرین نشریات کی معطلی کو دشمنی کو کم کرنے اور بات چیت کے لئے چینلز کو دوبارہ کھولنے کی طرف ایک علامتی لیکن معنی خیز اشارہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔