اسکائپ، جو مائیکروسافٹ کی ملکیت میں ایک مشہور انٹرنیٹ چیٹ اور فون سروس ہے، تقریباً 22 سال کی خدمات کے بعد پیر کے روز بند کر دی جائے گی۔
یہ مقبول چیٹ ایپلیکیشن انجینئرز کے ایک گروپ نے لانچ کی تھی اور مائیکروسافٹ نے اسے 2011 میں خرید لیا تھا۔ امسال 28 فروری کو مائیکروسافٹ نے اعلان کیا تھاکہ اسکائپ اپنی مدت پوری کر چکا ہے۔
اعلان میں کہا گیا تھا کہ"مئی 2025 سے اسکائپ مزید دستیاب نہیں ہوگا۔"
مائیکروسافٹ نے صارفین کو پیشکش کی ہے کہ وہ اپنے اسکائپ اکاؤنٹس کے ذریعے مائیکروسافٹ ٹیمز میں مفت سائن ان کریں تاکہ اپنی تمام چیٹس اور رابطوں کے ساتھ جڑے رہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ٹیمز کے ذریعے صارفین کو وہی بنیادی خصوصیات دستیاب ہوں گی جو وہ اسکائپ میں استعمال کرتے ہیں، جیسے کہ ون آن ون کالز، گروپ کالز، میسجنگ، اور فائل شیئرنگ۔
ایک دوسرے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ"5 مئی 2025 کے بعد، اسکائپ ڈائل پیڈ ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے اسکائپ ویب پورٹل اور ٹیمز کے اندر دستیاب ہوگا۔"