پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان: ہم امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کے آخری مرحلے کے قریب پہنچ چکے ہیں
وزیر اعظم نے ایک کمیٹی کو ذمہ داری دی ہے کہ وہ اب اس معاہدے کو حتمی شکل دے۔ یہ مہینوں کی بات نہیں ہوگی، نہ ہی ہفتوں کی—صرف چند دنوں کی بات ہے۔"
پاکستان: ہم امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کے آخری مرحلے کے قریب پہنچ چکے ہیں
Pakistan’s Deputy Prime Minister and Foreign Minister Ishaq Dar met with US Secretary of State Marco Rubio at the State Department on Friday. / AP
26 جولائی 2025

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ حتمی شکل دینے کے قریب ہےاور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں پیش قدمی ہونے کی امید ہے۔

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعہ کے روز واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل میں گفتگو کے دوران کہا، "میرا خیال ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ کسی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بہت قریب ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہماری ٹیمیں واشنگٹن میں مذاکرات کر رہی ہیں... وزیر اعظم نے ایک کمیٹی کو ذمہ داری دی ہے کہ وہ اب اس معاہدے کو حتمی شکل دے۔ یہ مہینوں کی بات نہیں ہوگی، نہ ہی ہفتوں کی—صرف چند دنوں کی بات ہے۔"

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے دفترِ خارجہ میں ملاقات کی، اس دوران دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں دوطرفہ تجارت کو مضبوط کرنا اور معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا شامل تھا۔

ڈار نے کہا کہ معاہدے میں تجارت اور معدنیات پر تعاون شامل ہوگا، اور انہوں نے امریکی کاروباری افراد کو پاکستان کے وسیع وسائل، خاص طور پر کان کنی اور آف شور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی ایکسپورٹ-امپورٹ بینک اور ورلڈ بینک جیسے ادارے امریکی سرمایہ کاروں کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، "یہاں بہت زیادہ امکانات ہیں،" اور نشاندہی کی کہ پاکستان کے قدرتی وسائل کے اثاثے 6 سے 8 ٹریلین ڈالر کے درمیان ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس میں پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی میزبانی کی، جو ایک غیر معمولی ملاقات تھی اور اس سے بھارت کے ساتھ اختلافات بڑھنے کا خطرہ تھا، خاص طور پر صدر کے اس بیان کے بعد کہ انہوں نے اس سال مئی میں جنوبی ایشیا کے جوہری ہتھیاروں سے لیس حریفوں کے درمیان تنازعہ کو روکا تھا۔

یہ پہلی بار ہوا کہ کسی امریکی صدر نے پاکستانی فوج کے سربراہ کی وائٹ ہاؤس میں میزبانی کی، وہ بھی بغیر کسی سینئر پاکستانی سول حکام کے۔

ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف کی تعریف کرتے ہوئے انہیں "بہت متاثر کن" شخصیت قرار دیا۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us