ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ اپنے ملک کے تعاون کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے یہ بھی کہا کہ صدر نے اس قانون کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت حکومت کو آئی اے ای اے کے ساتھ تعلقات معطل کرنے کی ضرورت ہے۔
گزشتہ ہفتے ایرانی پارلیمان نے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے لیے قانون منظور کیا تھا۔
یہ اقدام اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ حالیہ فوجی محاذ آرائیوں کے تناظر میں رسائی اور شفافیت کی نگرانی پر تہران اور اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد سامنے آیا ہے۔
اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ تنازع 13 جون کو اس وقت شروع ہوا جب اسرائیل نے ایرانی فوجی اور جوہری تنصیبات پر فضائی حملے کیے۔
ایران نے جوابی میزائل اور ڈرون حملے کیے جبکہ امریکہ نے ایران کے تین جوہری تنصیبات پر بمباری کی۔
یہ تنازع امریکہ کی سرپرستی میں 24 جون کو نافذ العمل ہونے والی جنگ بندی کے تحت رک گیا تھا۔