غّزہ جنگ
3 منٹ پڑھنے
اسرائیل نے ایک ہفتے میں غزہ کے 10 اسپتالوں اور کلینکوں پر حملے کیے ہیں
عالمی ادارہ صحت: اسسرائیل نے گزشتہ ہفتے میں غزہ میں 28 بار ہسپتالوں پر حملے کیے ہیں، جو کہ جنگ کے آغاز سے اب تک کے ہسپتالوں پر ہونے والے حملوں کا 4 فیصد ہیں
اسرائیل نے ایک ہفتے میں غزہ کے 10 اسپتالوں اور کلینکوں پر حملے کیے ہیں
Rescuers recover bodies of nine children from one family in Gaza's Khan Younis / Reuters
5 گھنٹے قبل

اسرائیل نے گزشتہ ہفتے کے دوران محصور غزہ میں کم از کم 10 اسپتالوں اور کلینکوں پر حملے کیے ہیں۔ حملوں  کے نتیجے میں طبّی مراکز کی خدمات  مکمل یا جزوی طور پر  معطل ہو گئی ہیں ۔

روزنامہ ہیرٹز کے مطابق خان یونس میں یورپی اسپتال پر حملہ اسرائیل کے اس شدید زمینی حملے کا آغاز تھا جسے 'گیڈین کی رَتھ آپریشن' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ آپریشن 4 مئی کو اسرائیلی جنگی کابینہ نے منظور کیا اور 18 مئی کو شروع کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق "ان حملوں نے غزہ کے تباہ حال نظامِ صحت پر دباؤ کو شدید بڑھا دیا ہے۔" غزہ  وزارت صحت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 4 لاکھ افراد طبی خدمات تک رسائی سے محروم ہو چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے گزشتہ ہفتے غزہ میں اسپتالوں پر 28 حملے دستاویز کیے ہیں جو حملوں کے آغاز سے اب تک ہونے والے تمام اسپتال حملوں کا 4 فیصد ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے ایکس پر جاری کردہ بیان میں  خبردار کیا ہے  کہ "غزہ میں فوجی حملے نظامِ صحت کو تباہی کے دہانے پر لے جا رہے ہیں ۔ 94 فیصد ہسپتال یا تو شدید نقصان کا شکار  ہیں یا مکمل تباہ ہو گئے ہیں"۔

ادارے نے مزید کہا  ہےکہ محصور علاقے کے 36 میں سے صرف 19 اسپتال کم از کم جزوی طور پر فعال ہیں، اور اس بات پر زور دیا  ہےکہ "ہسپتالوں کو  کبھی بھی نہ تو عسکری مقاصد کے لئے استعمال   کیا جانا چاہیے اور نہ ہی  نشانہ  بنایا جانا چاہیے۔"

نظامِ صحت کے خلاف جنگ

گزشتہ ہفتے چار اہم ہسپتالوں کو مسلسل جاری بمباری، انخلاء کے احکامات اور بھاری حملوں کی وجہ سے بند کرنا پڑا ہے۔

اقوام متحدہ اور فلسطینی ذرائع کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 کو غزہ میں نسل کشی کے آغاز سے اب تک اسرائیل نے بار بار طبی سہولیات کو نشانہ بنا کرنظامِ  صحت کو شدید نقصان پہنچایا اور ہزاروں مریضوں کی زندگی خطرے میں ڈالی ہے۔

اس کے ساتھ ہی، اسرائیل نے 2 مارچ سے امدادی سامان کی ترسیل پر پابندی عائد کر رکھی ہے، جسے مبصرین منظم بھوک پالیسی قرار د ے رہے ہیں۔  اس بھوک پالیسی کے نتیجے میں قحط اور کئی شہریوں کی اموات واقع ہوچُکی ہیں۔

اسرائیلی قتل عام

اسرائیل نے محصور غزہ میں 53,900 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کیا، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

اسرائیل  نے علاقے کے بیشتر حصے کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا اور تقریباً پوری آبادی کو بے گھر کر دیا ہے۔

گزشتہ نومبر میں، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کو غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت سوز جرائم کا ملزم ٹھہرایا اور ان  وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اسرائیل کو غزہ میں جنگ کی وجہ سے بین الاقوامی عدالت انصاف میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us