سیاست
2 منٹ پڑھنے
بنگلہ دیش: خالدہ ضیاء وطن واپس لوٹ آئیں
چار ماہ کے علاج کے بعد خالدہ ضیاء بنگلہ دیش واپس لوٹ آئیں، انتخابات کے لئے عبوری حکومت پر دباو میں اضافہ
بنگلہ دیش: خالدہ ضیاء وطن واپس لوٹ آئیں
Bangladesh's former PM, Khaleda Zia, returns to Dhaka. / AP
6 مئی 2025

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء چار ماہ کے  طبّی علاج کے بعد منگل کی صبح  لندن سے وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔اس واپسی کے بعد ملک کی عبوری قیادت پر انتخابات کے انعقاد کے لیے دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

جنوبی ایشیائی ملک بنگلہ دیش ، گذشتہ سال طالبعلموں کی زیرِ قیادت شروع ہونے والی عوامی تحریک کے نتیجے میں  سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ  کی معزولی کے بعد سے، نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی زیرِ قیادت   عبوری حکومت کی طرف سے چلایا جا رہا ہے۔

حسینہ  کی ازلی  حریف  ' خالدہ ضیاء'  اور ان کی جماعت ' بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی'  ،دسمبر میں قومی انتخابات  کے انعقاد اور جمہوری نظام کی بحالی کے لئے، یونس حکومت پر دباو ڈال رہی ہے۔ تاہم عبوری حکومت نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات دسمبر میں یا  پھر مختلف شعبوں میں اصلاحات کی رفتار کو مدّنظر رکھتے ہوئے اگلے سال جون میں  منعقد ہوں گے ۔

خالدہ ضیاء کے بنگلہ دیش پہنچنے پر ڈھاکہ کے مرکزی ہوائی اڈے کے باہر لوگوں کا ایک  ہجوم ان  کے استقبال کے لیے جمع تھا۔

خالدہ ضیاء اپنی دو بہوؤں کے ہمراہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن احمد الثانی کی  فراہم کردہ خصوصی ایئر ایمبولینس میں ڈھاکہ پہنچیں۔ شیخ تمیم نے جنوری میں ان کے لندن جانے کا انتظام بھی کیا تھا۔

 خالدہ ضیاء مختلف پیچیدہ طبی مسائل کا شکار ہیں اور وہ کئی سالوں سے کسی عوامی اجتماع میں شریک نہیں ہوئیں۔پارٹی کی عملی قیادت  ان کے بڑے  اورلندن میں جلا وطنی کی زندگی گزارنے والے بیٹے 'طارق رحمان  کر رہے ہیں۔

خالدہ ضیاء کی ملک میں موجودگی ان کی جماعت کے لیے ایک بڑی علامتی اہمیت رکھتی ہے، جبکہ شیخ حسینہ بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ 1991 میں آمر صدر ایچ ایم ارشاد کی برطرفی کے بعد جب ملک جمہوریت کی طرف لوٹا، تو خالدہ ضیاء اور حسینہ نے باری باری بحیثیت وزیر اعظم  ملک کی قیادت کی تھی۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us