6 اپریل 2025
ترک وزارت خارجہ نے اطلاع دی ہے کہترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان افریقہ پر مشاورت کا دوسرا دور پیر کو ابو ظہبی میں منعقد ہوگا ۔
ترک نائب وزیر خارجہ برہان الدین دوران اور یو اے ای کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ، شاہبوط بن نہیان النہیان، اس اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
ان مذاکرات میں افریقہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور معیشت، سرمایہ کاری اور دیگر ممکنہ تعاون کے شعبوں پر غور کیا جائیگا۔
افریقہ پر باقاعدہ مشاورت کے انعقاد کا فیصلہ صدر رجب طیب اردوان کے فروری 2022 میں یو اے ای کے دورے کے دوران کیا گیا تھا، اس دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت ہوئی تھی۔
اس معاہدے کے بعد، ترکیہ اور یو اے ای کے درمیان افریقہ پر پہلا مشاورتی اجلاس 10 اکتوبر 2023 کو انقرہ میں منعقد ہوا تھا۔