صدر رجب طیب ایردوان نے متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، اسرائیل اور ایران کے تنازع کے علاوہ، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور دیگر علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ایردوان نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کہا کہ ایران پر اسرائیل کے حملوں سے پیدا ہونے والے تشدد نے پورے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کر دیا ہے اور یہ خطہ ایک اور جنگ برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے۔
ایردوان نے سفارتی ذرائع سے جھڑپوں کو ختم کرنے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری تنازع کو حل کرنے کی کنجی مذاکرات کی طرف لوٹنا ہے۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم بھی اسرائیلی قبضے کے خطرے کی زد میں آسکتے ہیں۔