سیاست
2 منٹ پڑھنے
یوکرین پر روسی حملوں کی نئی لہر، 20 افراد ہلاک
تازہ روسی حملوں میں 20 افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ حملوں میں ایک جیل کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے: یوکرین
یوکرین پر روسی حملوں کی نئی لہر، 20 افراد ہلاک
Russia Ukraine War / AP
29 جولائی 2025

یوکرین نے کہا ہے کہ ملک پر رات بھرجاری رہنے والے روسی حملوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ  زخمی ہو گئے ہیں۔

یوکرین فوجی انتظامیہ کے سربراہ ایوان فیڈوروف نے آج بروز منگل  ٹیلیگرام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے  کہ روسی افواج نے' زاپوریژیا'  پر 8 حملے کیے ہیں  اور ایک جیل کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ"حملوں میں16 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئےہیں۔ متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں اور ان کے اطراف میں واقع  مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

علاقائی حکام کے مطابق، ڈنیپروپیٹرووسک پر دیگر حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد اور بھی زیادہ ہے۔

علاقائی فوجی انتظامیہ کے سربراہ سرگئی لیساک نے ٹیلیگرام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے  کہ کامینسکے شہر پر میزائل حملے میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی  گئے ہیں اور ایک اسپتال کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے مزید کہا  ہے کہ زاپوریژیا  کےضلع ' سینلنےکیوسکی'پر حملے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔پیر کی رات 'ویلیکو میخائیلووسکا'  پر کئے گئے  حملے میں ایک 75 سالہ  عورت  ہلاک اور  68 سالہ مرد زخمی ہو گیا ہے  اور ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے"۔

دوسری طرف  روس کے شہرروستوف کے قائم مقام گورنر 'یوری سلیوسر' نے منگل کو ٹیلیگرام  سےجاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جنوبی روس میں، یوکرینی ڈرون حملے میں، ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

روستوف کے قائم مقام گورنر یوری سلیوسر نے ٹیلیگرام پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ "اوسترووسکی اسٹریٹ پر ایک کار کو نقصان پہنچا ہے اور  بدقسمتی سے گاڑی میں موجود شخص ہلاک ہو گیا ہے"۔

واضح رہے کہ کیف، 2022 میں حملوں کے آغاز کے بعد سے بڑی حد تک محفوظ رکھے گئے علاقوں میں نئی پیش رفت کرتی روسی فوج کے نئے حملوں کو رفو کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اختتامِ ہفتہ جاری کردہ بیان میں  روسی فوج نے کہا تھا کہ "ڈنیپروپیٹرووسک میں پہلے گاؤں کا کنٹرول سنبھالنے سے کئی ہفتوں کے بعد ایک اور بستی  'مالییفکا' کو  بھی آزاد کرا لیا گیا ہے"۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز جاری کردہ بیان میں ماسکو کو یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے لیے "تقریباً 10 یا 12 دن" کی مہلت دی اور کہا تھا کہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں روس کو  سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us