ترکیہ۔پولینڈ تعلقات میں مضبوطی، اردوعان نے یورپی سیکیورٹی میں انقرہ کے اہم کردار اور یورپی یونین کی رکنیت کے امکانات پر زور اور ٹسک نے رکنیت کی حمایت کی ہے۔
پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے 12 مارچ کے دورہ انقرہ کے دوران صدر رجب طیب اردوان سے علاقائی استحکام کی کوششوں کی قیادت کرنے کی درخواست کی ہے۔
دوطرفہ مذاکرات کے دوران اردوعان نے یورپی یونین کے لیے ترکیہ کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر کہ جب یورپ، برّاعظم کی دفاعی مضبوطی کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اصرار کے بعد، سیکیورٹی چیلنج سے دوچار ہے۔
صدارتی کمپلیکس میں ٹسک کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں اردوان نے کہا، 'اگر یورپی یونین اپنی طاقت اور اثر و رسوخ کے نقصان کو روکنا یا اس کو پلٹنا چاہتی ہے تو یہ صرف ترکیہ کی مکمل رکنیت کے ذریعے ممکن ہے۔'
اردوان نے رکے ہوئے مذاکراتی عمل کے باوجود یورپی یونین میں شمولیت کے لیے ترکیہ کے عزم کی تجدید کی۔ ترکیہ 1987 سے درخواست دہندہ ہے؛ الحاق کی مذاکرات 2005 میں شروع ہوئے لیکن 2016 سے رک گئے ہیں۔
بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ یورپی سیکیورٹی میں ترکیہ کا اسٹریٹجک کردار اس کی رکی ہوئی یورپی یونین کی رکنیت سے کہیں آگے ہے۔