بھارت کے شمالی شہر ہریدوار میں واقع مانسا دیوی مندر میں اژدہام کی وجہ سے کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اے این آئی ایجنسی کی گڑھ وال کے ضلعی کمشنر وینائے شنکر پانڈے کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق بھارت کے شمالی شہر ہریدوار میں واقع مانسا دیوی مندر میں ہجوم میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ نے ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مقامی پولیس اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
اژدہام میں زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی بھارت میں ہجوم ، بھگدڑ اور اژدہام کے حادثات ایک تواتر سے پیش آتے رہے ہیں۔ جنوری میں مہا کمبھ ہندو تہوار کے دوران، مقدس پانی میں نہانے کے لئے جمعلاکھوں افراد میں بھگدڑ کے نتیجے میں، کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئےتھے۔
ماہِ جون میں، ایک بھارتی کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر جمع ہجوم میں بھگدڑ کے دوران کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔