سیاست
4 منٹ پڑھنے
کیا معصوم اسرائیلی جانوں کی قیمت معصوم فلسطینی اور عیسائی جانوں سے زیادہ ہے؟ گرین
جمہوری پارٹی کے رکن مارجوری ٹیلر گرین نے امریکی فنڈنگ برائے اسرائیل کی غزہ میں کارروائی کی مذمت کی، اور پوچھا کہ امریکی ٹیکس دہندگان کو ایک ایسی مہم کا سپورٹ کیوں کرنا چاہیے جو معصوموں کو مارتی ہے اور گھریلو غفلت کو گہرا کرتی ہے۔
کیا معصوم اسرائیلی جانوں کی قیمت معصوم فلسطینی اور عیسائی جانوں سے زیادہ ہے؟ گرین
Greene questions US support for Israel, citing mass deaths of Palestinian Muslim and Christian civilians. / AP
1 اگست 2025

ریپبلکن نمائندہ مارجرے ٹیلر گرین، جو پہلی ریپبلکن قانون ساز بن گئی ہیں جنہوں نے غزہ میں اسرائیل کے محاصرے کو 'نسل کشی' قرار دیا، نے اب تل ابیب کی امریکی حمایت پر تنقید کی ہے اور سوال اٹھایا ہے کہ کیا امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسے اسرائیل کے اس قتل عام کے لیے استعمال ہونے چاہئیں جس میں دسیوں ہزار شہری، بشمول فلسطینی اور مسیحی، ہلاک ہو چکے ہیں۔

گرین نے ایک پوسٹ میں لکھا، "کیا معصوم اسرائیلی زندگیاں معصوم فلسطینی اور مسیحی زندگیوں سے زیادہ قیمتی ہیں؟ اور امریکہ کو اس قتل عام کی مالی معاونت کیوں جاری رکھنی چاہیے؟"

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی نیتن یاہو حکومت فلسطینیوں کو ان کے گھر بار سے  'منظم طریقے سے' نکالنے کی مہم چلا رہی ہے۔

انہوں نے کہا"جوہری ہتھیاروں سے لیس اسرائیل کی سیکولر حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے دشمنوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور وہ ان کو زمین سے منظم طریقے سے نکالنے کے عمل میں ہیں۔"

"کل میں نے غزہ کے ایک مسیحی پادری سے بات کی۔ وہاں بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔ اور بہت سارے معصوم شہریوں کی طرح  مسیحیوں کو بھی قتل اور زخمی کیا گیا ہے۔ اگر آپ ایک امریکی مسیح ہیں، تو یہ آپ کے لیے بالکل ناقابل قبول ہونا چاہیے۔"

ان کے یہ بیانات غزہ میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے دوران سامنے آئے ہیں، جہاں 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کے حملے کے بعد سے 60,200 سے زیادہ فلسطینی، جن میں ہزاروں خواتین اور بچے شامل ہیں، ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کے متاثرین میں سے 70 فیصد سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں۔ فلسطین کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اب تک اپنی نسل کشی میں 18,500 سے زیادہ بچوں کو قتل کیا ہے۔

پہلی ریپبلکن قانون ساز جنہوں نے اسرائیل کی 'نسل کشی' کو تسلیم کیا

گرین نے کہا کہ بہت سے امریکی اب اس حمایت کو نہیں مانتے جسے وہ "اسرائیل کی جنگوں کی مالی معاونت اور لڑائی" کہتے ہیں، خاص طور پر جب بھوک سے مرتے بچوں اور تباہ شدہ اسپتالوں کی تصاویر سامنے آتی رہتی ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ ان کی تنقید یہودی مخالف یا اسرائیل مخالف نہیں ہے بلکہ یہ امریکی خارجہ پالیسی کی ترجیحات پر ایک وسیع اعتراض پر مبنی ہے۔

"ایک امریکی نمائندہ کے طور پر، میں امریکی عوام کی نمائندگی کرتی ہوں۔"

"میری مکمل توجہ امریکہ کے مسائل کو حل کرنے پر ہے... سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ امریکی عوام کی خدمت کرے، جو آپ کی تنخواہیں ادا کرتے ہیں۔"

دیگر قانون ساز، بشمول سینیٹر برنی سینڈرز، نے بھی اسرائیلی حکومت کو اربوں ڈالر کی امداد بھیجنے پر ٹرمپ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جس سے  شہری قتل عام اور انسانی بحران گہرا ہو رہا ہے۔

گرین نے حال ہی میں ایک اقدام پیش کیا ہے جس میں قومی قرضے میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام کے لیے 500 ملین ڈالر کی امریکی فنڈنگ کو منسوخ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

" انہوں نے کہا میں مخلصانہ   امید کرتی ہوں کہ ریپبلکن، جو اس وقت اگست کی چھٹی پر ہیں، ستمبر میں واپس آئیں گے اور غیر ملکی جنگوں کی مالی معاونت کو روکنے اور بچوں اور ان کی پوری نسل کے خلاف مالی جنگ کو روکنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔"

کانگریس میں ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں میں سے ایک، گرین، جو "امریکہ فرسٹ" ایجنڈے کی مضبوط حامی ہیں، ایوان کی پہلی ریپبلکن بن گئی ہیں جنہوں نے غزہ میں اسرائیل کے قتل عام کو بیان کرنے کے لیے عوامی طور پر 'نسل کشی' کی اصطلاح استعمال کی۔

انہوں نے فلوریڈا کے ساتھی ریپبلکن رینڈی فائن کو بھی عوامی طور پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جنہوں نے کہا تھا کہ غزہ کے فلسطینیوں کو "بھوک سے مرنے دیا جائے" جب تک کہ فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے زیر حراست قیدیوں کو رہا نہ کیا جائے۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us