ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں ترکیہ کی قیادت کر رہے ہیں۔ صدر رجب طیب ایردوان نے، چوتھے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے دائرہ کار میں کئی اعلی ٰ سطحی دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔ افریقہ، مشرق وسطیٰ اور بلقان کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں میں صدر ایردوان نے سفارتکاری، علاقائی استحکام اور اقتصادی تعاون پر زور دیا۔ ہفتے کے روز جاری کردہ بیان میں انہوں نے سفارتی روابط بڑھانے اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے معاملے میں ترکیہ کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا ہے کہ "منقسم دنیا میں سفارتکاری کا راستہ" کے موضوع پر منعقد ہ یہ فورم ،مکالمے کے ذریعے اہم عالمی مسائل کو حل کرنے کا، ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔
صومالیہ کے ساتھ سیاسی و اقتصادی تعاون
صدر اردوان نے صومالی صدر حسن شیخ محمود سے ملاقات کے دوران صومالیہ کی سیاسی اور معاشی ترقی کے لیے ترکیہ کی دیرینہ حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ اور کہا ہےکہ انقرہ موغادیشو کے استحکام اور تعمیر نو کی حمایت جاری رکھے گا۔
ترکیہ اور جارجیا، رسل و رسائل میں زیادہ گہرے اتحاد کے متلاشی
جارجیا کے وزیر اعظم اراکلی کوباخدزے کے ساتھ ملاقات میں اردوعان نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا، باکو-تبلیسی-کارس ریلوے لائن کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کروائی اور کہا ہے کہ ترکیہ اس ریلوے لائن کے مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کرنے کی حمایت کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے جارجیا کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے ترکیہ کی حمایت پر زور دیا اور مستقبل قریب میں تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
فلسطین اور غزّہ کی غیر متزلزل حمایت
فلسطین کے وزیر اعظم محمد مصطفی سے ملاقات میں اردوعان نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور پائیدار امن کے لیےترکیہ کے دو ریاستی حل کے مطالبے کا اعادہ کیاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم غزہ کے لوگوں کی نقل مکانی کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ ترکیہ غزہ کے لئے انسانی امداد بھی اور بین الاقوامی سطح سیاسی وکالت جاری رکھے گا۔
سوڈان کی تعمیرِ نو اور خودمختاری کی حمایت
سوڈانی خودمختاری کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کے ساتھ اپنی ملاقات میں اردوغان نے کہا کہ ترکیہ حالیہ جھڑپوں کے بعد سوڈان میں تعمیر نو اور نارملائزیشن کے عمل کی حمایت کرے گا۔ دوطرفہ شراکت داری کی توسیع کا ذکر کرتے ہوئے ، ایردوان نے کہا ہے کہ انقرہ سوڈان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کو اہمیت دیتا ہے۔
سیرا لیون اور افریقی کے ساتھ بڑھتا ہوا تعاون
صدر اردوعان نے سیرا لیون کے صدر جولیئس مادا بائیو سے ملاقات میں دفاعی صنعت میں تعاون کو مضبوط کرنے پر بات چیت کی۔
اردوعان نے باہمی فائدے پر مبنی ترکیہ کی وسیع افریقی پالیسی پر زور دیا اور تجارت، تعلیم، اور توانائی کے شعبوں میں بڑھتی ہوئی شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا
بلغاریہ کے ساتھ علاقائی تعاون میں اضافہ
بلغاریہ کے وزیر اعظم 'روزن زیلیازکوف' کے ساتھ بھی ملاقات میں صدر اردوان نے توانائی اور دفاع کے اہم شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور بلغاریہ سے علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں مزید اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
اردوعان نے کہا ہے کہ بلقان میں طویل المدتی امن اور استحکام کے لیے انقرہ اور صوفیہ کے درمیان یکجہتی نہایت اہم ہے۔
مستقبل کی سفارت کاری کے لیے ایک فورم
انطالیہ ڈپلومیسی فورم ترکیہ کی کثیرالجہتی شمولیت کی حکمت عملی کا ایک مرکزی پلیٹ فورم بن چکا ہے۔
صدر اردوعان نے کہا ہے کہ عالمی کشیدگی میں اضافے کے اس دور میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط کرنے، امن کی وکالت کرنے اور ترکیہ کو بین الاقوامی سفارت کاری میں ایک فعال قوت کے طور پر پیش کرنے والی فعال قوّت کی حیثیت رکھتا ہے۔