سیاست
3 منٹ پڑھنے
لبنانی رہنما نے دروز کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیلی 'سازشوں' سے ہوشیار رہیں
لبنانی دروز رہنما ولید جنبلاط نے اسرائیلی "صیہونیوں" پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ دروز فوجیوں اور افسران کو محصور غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو دبانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور شام کے صوبہ السویدا میں دروز کے مضبوط گڑھ جبل العرب پر قبض
لبنانی رہنما نے دروز کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیلی 'سازشوں' سے ہوشیار رہیں
Lebanon / AP
4 مارچ 2025

پیر کے روز بیروت میں دروز فرقہ وارانہ کونسل کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کے بعد ایک بیان میں ولید جنبلاط نے کہا: "کچھ کمزور ارادے والے افراد خانہ جنگی کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔" اجلاس میں لبنان اور شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سابق رہنما جنبلاط نے کہا: "صیہونیت دروز کو فوجیوں اور افسران کے طور پر استعمال کر رہی ہے تاکہ فلسطینی عوام کو غزہ اور مغربی کنارے میں دبایا جا سکے، اور اب وہ شام میں جبل العرب پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا: "وہ کچھ کمزور دل افراد کو اس میں گھسیٹنا چاہتے ہیں، لیکن شام کے عوام جانتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔" انہوں نے دمشق کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تاکہ دروز کمیونٹی کے لیے شام کے کردار کو ایک نکتہ نظر  کے طور پر دوبارہ مضبوط کیا جا سکے۔

اسرائیل میں دروز کے روحانی رہنما شیخ موفق طریف کے بارے میں جنبلاط نے کہا: "وہ ہماری نمائندگی نہیں کرتے اور صیہونی قوتوں کے حمایت یافتہ ہیں۔"

انہوں نے خبردار کیا کہ کچھ افراد کو ایک خطرناک راستے پر لے جایا جا رہا ہے، اور کہا: "اگر وہ کامیاب ہو گئے تو اس کے نتیجے میں ایسی خانہ جنگی چھڑ سکتی ہے  جن کے نتائج کا اندازہ  تک نہیں لگایا جا سکتا۔"

موجودہ دور کو ماضی کے تنازعات، بشمول بیروت پر اسرائیلی قبضے، سے موازنہ کرتے ہوئے جنبلاط نے اسے "اپنے سابقہ ​​تجربات سے کہیں زیادہ خطرناک" قرار دیا۔

انہوں نے کہا: "وہ جبل العرب پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ یا تو ہمیں اپنی عرب شناخت کو برقرار رکھنا ہو گا، یا  پھر ہم صیہونی منصوبے کا شکار  بن جائیں گے۔"

اسرائیلی خلاف ورزیاں

دروز شام کی آبادی کا تقریباً 3 فیصد ہیں اور انہیں "الموحدون" (توحید پرست) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ طبقہ بنیادی طور پر جنوبی صوبہ السویدا میں آباد ہیں، جبکہ ان کی چھوٹی کمیونٹیز دمشق، اس کے مضافات، قنیطرہ اور شمالی ادلب میں بھی موجود ہیں۔

ہفتے کے روز دمشق کے قریب جرمانا میں ایک مسلح ملیشیا کے ہتھیار ڈالنے سے انکار کے باعث جھڑپوں کے دوران کشیدگی بڑھ گئی۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے فوج کو حکم دیا کہ وہ "دروز شہر" کے تحفظ کے لیے تیار رہے۔

شام کے حکمران بشار الاسد، جو تقریباً 25 سال سے اقتدار میں تھے، 8 دسمبر کو روس فرار ہو گئے، جس کے ساتھ ہی بعث پارٹی کا 1963 سے جاری اقتدار زوال پذیر ہوا تھا۔

آئندہ روز، نئے شامی انتظامیہ کے رہنما احمد الشراع، جنہیں 29 جنوری کو صدر مقرر کیا گیا تھا، نے محمد البشیر کو شام کی عبوری مدت کی نگرانی کے لیے حکومت تشکیل دینے کا کام سونپا۔

اسد حکومت کے خاتمے کے بعد، اسرائیل نے شام کے گولان کی پہاڑیوں پر اپنے قبضے کو وسعت دی اور غیر فوجی بفر زون پر قبضہ کر لیا، جو 1974 کے شام کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی تھی۔

اس کے علاوہ، اسرائیل نے شام کے فوجی مقامات پر فضائی حملے بھی تیز کر دیے۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us