روس نےہفتے کی شب یوکرین کے خلاف اب تک کا بڑا ترین فضائی حملہ کیا ہے۔
نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے ایک یوکرینی عہدیدار نے کہا ہے کہ ہفتے کی شب کیا گیا فضائی حملہ روس کی بڑھتی ہوئی بمباری مہم کا حصہ ہے جس نے تین سالہ جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں مزید رکاوٹ ڈال دی ہے۔
یوکرین فضائیہ نے کہا ہے کہ حملے میں روس نے یوکرین کے خلاف کُل 537 عددفضائی اسلحہ استعمال کیا جن میں 477 ڈرون اور 60 میزائل شامل تھے۔
ان میں سے 249 کو گرا دیا گیا اور 226 ممکنہ طور پر الیکٹرانک جامنگ کی وجہ سے ناکارہ ہو گئے ہیں۔
یوکرین فضائیہ کے شعبہ مواصلات کے سربراہ یوری انہات نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ہےکہ رات بھر کا یہ حملہ ملک پر کیا گیا "بڑا ترین فضائی حملہ" تھا جس میں ڈرون اور مختلف قسم کے میزائل شامل تھے۔
حملے میں مغربی یوکرین جیسے محاذِ جنگ سے کافی دُور علاقے سمیت ملک کے مختلف حصّوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
پولینڈ کی فضائیہ نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پولینڈ اور اس کے اتحادی ممالک نے پولش فضائی حدود کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے طیارے روانہ کیےہیں۔
خیرسون کے گورنر اولیکساندر پروکودین نے کہا ہے کہ ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔
چرکاسی کے گورنر 'ایہور تابوریٹس' کے مطابق میں چرکاسی میں ایک بچے سمیت 6افراد زخمی ہوئے ہیں۔