سیاست
4 منٹ پڑھنے
بنگلہ دیش: عبوری حکومت نے عوامی لیگ پر پابندی لگا دی
پابندی انسداد دہشت گردی قانون کے تحت لگائی گئی ہے اور خصوصی عدالت سے، جماعت اور اس کے رہنماؤں کے خلاف، مقدمے کا فیصلہ صادر ہونے تک جاری رہے گی: وزارت خارجہ
بنگلہ دیش: عبوری حکومت نے عوامی لیگ پر پابندی لگا دی
The government has revoked all public and online activities of Awami League. / Reuters
21 گھنٹے قبل

بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد سابق  حزبِ اقتدار سیاسی جماعت کی رجسٹریشن بھی منسوخ کر دی ہے۔اس منسوخی  کے نتیجے میں یہ  سیاسی پارٹی آئندہ سال ماہِ جون میں متوقع قومی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گی ۔

پیر کے روز کیا گیا یہ سرکاری فیصلہ، محمد یونس کی زیرِ قیادت عبوری حکومت کی  طرف سے، عوامی لیگ اور اس سے منسلک تنظیموں کی آن لائن اور دیگر جگہوں سے کی جانے والی  سرگرمیوں کو، ممنوع قرار دیئے جانے سے چند گھنٹے بعد جاری کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش وزارت داخلہ کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے سرکاری فیصلے میں کہا گیا  تھا کہ یہ پابندی انسداد دہشت گردی قانون کے تحت لگائی گئی ہے اور اس وقت تک نافذ رہے گی جب تک ایک خصوصی عدالت جماعت اور اس کے رہنماؤں کے خلاف مقدمے کا فیصلہ نہیں کرلیتی۔

فیصلےمیں کہا گیا  ہےکہ حکومت نے تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔پابندی  میں کسی بھی قسم کی نشرواشاعت، ذرائع ابلاغ، آن لائن اور سوشل میڈیا، انتخابی مہم، جلسے جلوس، اجتماع اور کانفرنسوں  کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے اور یہ ممانعت  اس وقت تک جاری رہے گی  جب تک کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے مقدمات مکمل نہیں  ہو جاتے۔

الیکشن کمیشن نے پیر کو یہ بھی اعلان کیا  ہےکہ حسینہ کی زیرِ قیادت جماعت کو آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سیاسی جماعتوں کا الیکشن کمیشن میں  رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔

ایک حکومتی مشیر نے پیر کو کہا  ہےکہ جو بھی عوامی لیگ کے حق میں آن لائن تبصرے کرے گا اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔

عوامی لیگ نے عبوری حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ معاشرتی تقسیم کو ہوا دے رہی ہے اور اتوار پارٹی  کی سرگرمیوں پر پابندی لگا کر جمہوری اصولوں کو پامال کر رہی ہے۔

ایک بیان میں جماعت نے کہا ہے کہ پابندی نے معاشرتی تقسیم کو ہوا دی، جمہوری اصولوں کا گلا گھونٹا، اختلاف رائے رکھنے والوں کے خلاف جاری مظالم کو بھڑکایا اور پارٹی کی سیاسی شمولیت کو ختم کیا ہےاور یہ  تمام غیر جمہوری اقدامات ہیں۔

عوامی لیگ بنگلہ دیش کی دو بڑی جماعتوں میں سے ایک ہے۔ پارٹی کا پارلیمانی جمہوریت کا نظام تنازعات سے بھرا ہوا ہے اور اس کی تاریخ میں بغاوتوں اور سیاسی قتل و غارت کے واقعات شامل ہیں۔

شیخ حسینہ، جو بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی بیٹی ہیں، گزشتہ سال 5 اگست کو ملک چھوڑ کر بھارت چلی گئیں اور تب سے جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ جماعت کے کئی معتبر  رہنما، سابق وزراء اور قانون ساز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ شیخ حسینہ پر ،گزشتہ سال جولائی-اگست میں 15 سالہ اقتدار کے خلاف بغاوت کے دوران، مظاہرین کو قتل کرنے کا الزام  لگایا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے حقوقِ انسانی دفتر نے فروری میں جاری کردہ  ایک رپورٹ میں کہا  تھاکہ ہو سکتا ہے کہ حسینہ مخالف مظاہروں کے دوران تین ہفتوں میں تقریباً 1,400 افراد  کو ہلاک کر دیا گیا ہو ۔ لیکن اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے حقوق ِ انسانی دفتر نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی سے گریز کیا جائے کیونکہ یہ  فیصلہ حقیقی کثیر الجماعتی جمہوریت کی بحالی کو نقصان پہنچا سکتا اور بنگلہ دیشی رائے دہندگان کے ایک بڑے حصے کو انتخابی عمل سے محروم کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ عوامی لیگ، جس نے 1971 میں پاکستان کے خلاف نو ماہ کی جنگ آزادی کی قیادت کی، حسینہ کی معزولی کے بعد سے شدید دباؤ کا شکار ہے۔

مظاہرین نے ، بشمول ڈھاکہ  مرکزی دفتر پارٹی کے متعدد دفاتر پر حملے کیے اور انہیں نذر آتش کر دیا ہے۔ جماعت نے  حکومت کو، اپنے کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں اور کاروباروں پر حملوں  کے لیےعوامی  ہجوموں کی پشت پناہی  کا، قصوروار ٹھہرایا  ہے۔ جماعت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس کے ہزاروں حامیوں کو گرفتار کر لیا گیا  اور متعدد کو قتل کر دیا گیا ہے۔

عبوری وزیرِ اعظم محمد یونس نے کہا ہے کہ آئندہ  انتخابات یا تو دسمبر میں یا اگلے سال جون میں  ہوں گے۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us