سیاست
4 منٹ پڑھنے
امریکہ: باب وائلن کے دورے منسوخ کئے جا سکتے ہیں
امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ، دہشت گردوں کے حامی، کسی بھی غیر ملکی کو ویزا جاری نہیں کرے گی: امریکہ وزارت خارجہ
امریکہ: باب وائلن کے دورے منسوخ کئے جا سکتے ہیں
Festivalgoers watch hip hop trio Kneecap perform during the Glastonbury Festival in Worthy Farm, Somerset, England, Saturday, June 28, 2025. / AP
30 جون 2025

برطانوی موسیقی گروپ 'پنک۔ریپ 'کے سنگر باب وائلن نے ہفتے کے روز گلاسٹن بری میوزک فیسٹیول میں  پرفارمنس کے دوران ہجوم سے "فری، فری فلسطین"  اور "ڈیتھ، ڈیتھ ٹو آئی ڈی ایف" کے نعرے لگوائے ۔ ان  کی اس جرات کی وجہ سے انہیں امریکہ میں داخلے سے روکا جا سکتا ہے۔

امریکہ وزارتِ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے ڈیلی وائر سے بات کرتے ہوئے کہا  ہےکہ باب وائلن کا واشنگٹن ڈی سی سمیت 20 امریکی شہروں کا دورہ متوقع ہے اور ہم  پہلے ہی ان کے ویزوں کی منسوخی پر غور کر رہے ہیں ۔

اہلکار نے مزید کہا ہے کہ "امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ، دہشت گردوں کے حامی، کسی بھی غیر ملکی کو ویزا جاری نہیں کرے گی "۔

بی بی سی فیسٹیول کی براہ راست کوریج کی اور  باب وائلن کی پرفارمنس کو بغیر کسی سنسر کے نشر کیا لیکن آئرش ہپ ہاپ گروپ 'نی کیپ 'کی پرفارمنس  نشر نہیں کی۔ نی کیپ نے بھی فلسطین کے حق میں پیغامات دیے لیکن اس کی نشریات سنسر کرنے  کی وجہ بی بی سی نے اپنے نشریاتی اصول بتائی ہے۔

بی بی سی کے ترجمان نے باب وائلن کی پرفارمنس کے دوران دیے گئے بیانات کو "انتہائی توہین آمیز" قرار دیا اور کہا ہے کہ براڈکاسٹر کا ان کی پرفارمنس کو اپنے آئی پلیئر اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر نشر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

گلاسٹن بری میوزک فیسٹیول میں پرفارمنس کے دوران، گلوکار بوبی نے "فری، فری فلسطین" اور "ڈیتھ، ڈیتھ ٹو آئی ڈی ایف" کے نعرے لگائے اور کہا تھا کہ " دریا سے سمندر تک، فلسطین آزاد ہونا چاہیے اور  انشاء اللہ آزاد ہو کر رہےگا"۔

پرفارمنس کے بعد'اسٹاپ اینٹی سیمیٹزم 'نامی امریکی وکالتی گروپ نے باب وائلن کے ویزوں کی منسوخی کا مطالبہ کیا تاکہ ان کے امریکہ بھر  کے  کنسرٹ  روکے جا سکیں ۔

اسٹاپ اینٹی سیمیٹزم نے ایکس پر لکھا ہے کہ "اس یہودی مخالف کو ویزا دینے یا ویزے کو برقرار رکھنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے ۔ اس کی نفرت کو یہاں خوش آمدید نہیں  کہا جا سکتا"۔

آسٹریلوی بینڈ نے برطانوی فنکاروں کی حمایت کی۔

دریں اثنا، آسٹریلوی پب راک بینڈ ایمیل اینڈ دی سنیفرز نے ،گلاسٹن بری میوزک فیسٹیول کے دوران فلسطین کے حق میں اور اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے لگانے پر، برطانوی موسیقی گروپوں  کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق، ایمیل اینڈ دی سنیفرز کی گلوکارہ ایمی ٹیلر نے سوشل میڈیا پر کہا  ہےکہ اس مسئلے پر عوامی جذبات، حکومتوں اور ذرائع ابلاغ کے درمیان ایک خلاء پایا جاتا  ہے۔

ٹیلر نے مزید کہا  ہےکہ برطانوی اور آسٹریلوی حکومتیں فلسطینیوں کے لیے کافی اقدامات نہیں کر رہیں۔

باب وائلن اور نیکیپ  کا ذکر کئے بغیر برطانوی پولیس نے کہا  ہےکہ واقعے کی تحقیقات شروع کروانے کے پہلو پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی سفارت خانے نے ان نعروں کو "اشتعال انگیز اور نفرت انگیز بیان بازی" قرار دیا، جبکہ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے انہیں "قابل مذمت نفرت انگیز تقریر" کہا ہے۔

ٹیلر نے انسٹاگرام پر لکھا ہے کہ "برطانوی میڈیا باب وائلن اور نی کیپ کے بارے میں ہنگامہ کر رہا ہے، لیکن گلاسٹن بری میں پورے ویک اینڈ کے دوران پاپ سے لے کر راک، پنک، ریپ اور ڈی جیز تک کے فنکاروں نے اسٹیج پر بات کی، اور ہر اسٹریمنگ سیٹ پر فلسطینی جھنڈے موجود تھے"۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ "یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ چند الگ تھلگ واقعات ہیں اور چند 'برے موسیقی گروپ'  ہیں، تاکہ یہ ظاہر ہو کہ عوام نسل کشی کے اتنے خلاف نہیں ہیں جتنا وہ ہیں، اور یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ باب اور نی کیپ ایک استثنا ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ موجودہ صورتحال میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور لوگ فکر مند ہیں اور ہماری حکومتوں سے کچھ مختلف سننے کی امید رکھتے ہیں"۔

کم از کم 56,500 فلسطینی اسرائیل کی غزہ پٹی پر نسل کش جنگ میں اکتوبر 2023 سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے 18 مارچ کو غزہ کی پٹی پر  حملے دوبارہ شروع کر دیئے تھے اور اس کے بعد سے 6,175 افراد کو قتل اور 21,378 کو زخمی کیا جا چُکا ہے۔ جس کے بعد جنوری میں ہونے والے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو توڑ دیا گیا۔

گزشتہ نومبر میں، بین الاقوامی فوجداری عدالت  نےغزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت سوز جرائم کے الزامات کے ساتھ  اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے وارنٹِ گرفتاری  جاری کیے تھے۔

اسرائیل کو غزہ پر اپنی جنگ کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us