دنیا
4 منٹ پڑھنے
فلوریڈا یونیورسٹی میں ڈپٹی شریف کے بیٹے کی طلباء پر فائرنگ، کئی افراد ہلاک
اوول آفس میں امریکی صدر ٹرمپ نے اس سانحے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ: "یہ افسوسناک اور  ہولناک واقعہ ہے،  ہمیں اس پر مزید  سوچ و بیچار کرنی ہو گی۔"
فلوریڈا یونیورسٹی میں ڈپٹی شریف کے بیٹے کی طلباء پر فائرنگ، کئی افراد ہلاک
Chaos and confusion grips Florida State University after a shooting leaves multiple casualties. / Reuters
18 اپریل 2025

امریکی جنوب مشرقی ریاست کی پولیس نے بتایا ہے کہ فلوریڈا کی ایک یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ہیں اور مشتبہ شخص کی شناخت  ایک پولیس  افسر کے بیٹے کے طور پر کی گئی ہے۔

فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کے پولیس چیف جیسن ٹرمبوور نے جمعرات کو کہا، "دو متاثرین ہلاک ہو چکے ہیں اور پانچ افراد کو گولیوں کے زخموں کے ساتھ مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ مشتبہ شخص بھی اسپتال میں ہے۔

فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی، جو ریاست کے دارالحکومت ٹلہاسی میں واقع ہے، میں 40,000 سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں۔

ٹلہاسی میموریل اسپتال کے ترجمان کے مطابق، فائرنگ کے بعد کم از کم چھ افراد کو اسپتال لے جایا گیا۔

اوول آفس میں امریکی صدر ٹرمپ نے اس سانحے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ: "یہ افسوسناک اور  ہولناک واقعہ ہے،  ہمیں اس پر مزید  سوچ و بیچار کرنی ہو گی۔"

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس مہلک فائرنگ کے بعد نئے اسلحہ قوانین کے حق میں ہیں، تو ٹرمپ نے کہا کہ ان پر آئین کی دوسری ترمیم کی حفاظت کی ذمہ داری ہے۔

"یہ  حرکات  خوفناک ہیں، لیکن بندوق خود نہیں چلتی، لوگ چلاتے ہیں۔"

فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے کہا، "ہماری دعائیں ایف ایس یو کے خاندان کے ساتھ ہیں، اور ریاستی قانون نافذ کرنے والے ادارے فعال طور پر جوابی کاروائی کر رہے ہیں۔"

یونیورسٹی نے تمام کلاسز منسوخ کر دی ہیں۔ تمام شیڈول شدہ کھیلوں کے ایونٹس بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں کیونکہ کمیونٹی آج کے تشدد کے صدمے اور دھچکے سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق، مشتبہ شخص کو موجودہ ایف ایس یو کا طالب علم سمجھا جا رہا ہے اور اسے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ وہ لیون کاؤنٹی کے نائب  شیرف کا بیٹا  ہے اور اسے اپنی والدہ کی بندوق تک رسائی حاصل تھی۔

یہ  زندگی اور موت کی  جنگ تھی

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب طلباء یونین  دفتر کے قریب فائرنگ ہوئی  لوگ ٹریفک کے درمیان بھاگ رہے تھے، جائے وقوعہ سے فرار ہو نے کی کوشش میں  تھے ۔

طلباء اور خوفزدہ والدین ایک بولنگ ایلی میں چھپ گئے اور عمارت کے باہر گولیوں کی آواز سننے کے بعد طلباء یونین دفتر  کے اندر ایک مال بردار لفٹ میں گھس گئے۔

جب یونیورسٹی نے جمعرات کو دوپہر کے وقت ایک فعال شوٹر الرٹ جاری کیا توایمبولینسیں، فائر ٹرک اور پولیس کی گشتی گاڑیاں فلوریڈا کے دارالحکومت کے مغرب میں واقع کیمپس کی طرف فوری طور پر روانہ ہوگئیں ۔

21 سالہ کمیونیکیشن کے طالب علم ریان سیڈرگرین نے کہا کہ جب انہوں نے قریبی بار سے طلباء کو بھاگتے ہوئے دیکھا  تووہ اور تقریباً 30 دیگر افراد بولنگ ایلی میں عمارت  کے تہہ خانے میں  چھپ گئے۔ اس لمحے  یہ  زندگی اور موت کی جنگ تھی۔

تقریباً 15 منٹ بعد، یونیورسٹی پولیس نے طلباء کو عمارت سے باہر نکالا اور انہوں نے دیکھا کہ ایک شخص کو لان پر  ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

کرس پینٹو نے ٹلہاسی میں ڈبلیو سی ٹی وی کو بتایا کہ وہ اور ان کے جڑواں بچے کیمپس کے دورے کے دوران سٹوڈنٹ یونین کے دفتر  میں دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے جب انہوں نے گولیوں کی آواز سنی۔ اسی دوران بھاگم  دوڑ شروع ہو گئی۔

انہوں نے ایک سروس لفٹ میں پناہ لی ، یہ شاید سب سے خوفناک لمحہ تھا کیونکہ ہمیں  کچھ پتہ نہیں تھا کہ کیا کرنا ہے۔ یہ بدتر ہو سکتا تھا ۔ "دروازے کھلنے پر انہوں نے  دو  پولیس اہلکاروں کو دیکھا جنہوں نے بندوقیں تان رکھی تھیں۔"

فلوریڈا اسٹیٹ کے الرٹ سسٹم نے فائرنگ کے تقریباً تین گھنٹے بعد اعلان کیا کہ سیکیورٹی فورسسز  نے "خطرے  پر قابو پا لیا  ہے۔" حکام نے طلباء اور فیکلٹی سے کہا کہ وہ سٹوڈنٹ یونین  اور دیگر علاقوں سے دور رہیں جو اب بھی ایک فعال کرائم سین  تصور کیے جا رہے ہیں۔

درجنوں گشتی گاڑیاں، جن میں ایک فرانزک وین بھی شامل ہے، جو سٹوڈنت یونین دفتر کے  باہر کھڑی ہیں، پولیس  نے علاقے کو کرائم سین ٹیپ سے بند کر دیا ہے۔

طلباء اور عملہ جنہوں نے فون، چابیاں اور دیگر اشیاء جلدی میں چھوڑ دی تھیں،  وہ سایہ میں انتظار کر رہے تھے اور متاثرین کے لیے دعا کر رہے تھے۔

یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق، یونیورسٹی میں تقریباً 44,000 طلباء  زیر تعلیم ہیں۔

2014 میں بھی  سنٹرل لائبریری میں فائرنگ کا واقع پیش آیا تھا جس میں تین افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے  حملہ آور  31 سالہ مائرون مے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

یونیورسٹی نے جمعرات  کو  تمام کلاسز اور ایونٹس منسوخ کر دیے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us