آج صبح سویرے اسرائیلی فوج نے غزہ میں فلسطینیوں کے گھروں، خیموں اور رہائیشی علاقوں پر ایک بار پھر حملے کیے۔
غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس میں فلسطینی "الانشا" خاندان کے خیمے پر حملے میں 5 افراد جاں بحق اور فلسطینی "دیب" خاندان کے خیمے پر حملے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
خان یونس کے مغرب میں واقع ناس اسٹریٹ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق، اسرائیلی فوج نے خان یونس کے مشرق میں واقع قصبے ابسان الکبیرہ میں ایک گھر کو بھی نشانہ بنایا، گولہ باری میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
غزہ کی پٹی کے وسطی حصے میں واقع البریج پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں فلسطینی "ابروس" خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، اس حملے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
غزہ شہر کے علاقے الصبرہ پر ہونے والے حملے میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے زیتون کے علاقے میں الفاروق مسجد کے قریب ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
18 مارچ کی صبح اسرائیلی فوج نے 19 جنوری سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کے بعد غزہ کی پٹی پر اپنے شدید حملے دوبارہ شروع کیے ہیں۔۔۔