دنیا
3 منٹ پڑھنے
فلسطینی ریاست کا حق ہے، انعام نہیں' — اقوام متحدہ کے سربراہ
اینٹونیو گوٹریز نے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے کہ دو ریاستوں کا حل اختیار کیا جائے اور انہوں نے آگاہ کیا ہے کہ غزہ میں صورتحال امید اور انتہا پسندی کو بڑھا رہی ہے۔
فلسطینی ریاست کا حق ہے، انعام نہیں' — اقوام متحدہ کے سربراہ
Antonio Guterres urges immediate steps toward a two-state solution and warns that the situation in Gaza is fuelling despair and extremism. / AP
29 جولائی 2025

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دو ریاستی حل کی جانب "فوری، ٹھوس اور ناقابل واپسی اقدامات" کرے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال فلسطینیوں کو مزید مایوسی کی طرف دھکیل رہی ہے اور وسیع تر عدم استحکام کا خطرہ بڑھا رہی ہے۔

گوتریس نے پیر کے روز فلسطینی مسئلے کے پرامن حل پر اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر کہا، "واضح ہونا چاہیے: فلسطینیوں کے لیے ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں۔ اور ریاست کے حق سے انکار دنیا بھر میں انتہا پسندوں کے لیے ایک تحفہ ہوگا۔"

انہوں نے مزید کہا، "وقت ختم ہو رہا ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ اعتماد کم ہو رہا ہے، ادارے کمزور ہو رہے ہیں، اور امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔"

گوتریس نے غزہ میں بڑھتے ہوئے بحران کی مذمت کرتے ہوئے اس علاقے کو "تباہیوں کے  سیلاب" میں ڈوبتا ہوا قرار دیا۔

انہوں نے کہا، "میں زندگی بچانے والی انسانی امداد پر پابندیوں میں حالیہ کمی کا خیرمقدم کرتا ہوں – لیکن یہ اس ڈراؤنے خواب کو ختم کرنے کا حل نہیں ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہمیں فوری اور مستقل جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی، اور مکمل اور بلا روک ٹوک انسانی رسائی کی ضرورت ہے۔ یہ امن کے لیے شرائط نہیں ہیں، بلکہ اس کی بنیاد ہیں۔"

اقوام متحدہ کے سربراہ نے فلسطینی زمین، بشمول مشرقی یروشلم پر اسرائیل کے قبضے کی بھی مذمت کی۔

انہوں نے کہا، "اسرائیل کا مقبوضہ فلسطینی علاقے، بشمول مشرقی یروشلم پر مسلسل قبضہ غیر قانونی ہے۔ یہ ختم ہونا چاہیے۔ یہ قانون ہے۔"

"قبضے میں کوئی سلامتی نہیں  بچی۔"

متعلقہ

گوتریس نے اس تنازعے کے حل کے لیے بین الاقوامی سفارت کاری کی ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ خالی بیانات زمینی حقائق کو تبدیل کرنے میں بہت کم مددگار ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا، "دہائیوں سے مشرق وسطیٰ کی سفارت کاری امن کے بجائے زیادہ تر عمل پر مرکوز رہی ہے۔ الفاظ، تقریریں، اعلانات ان لوگوں کے لیے زیادہ معنی نہیں رکھتے جو زمین پر ہیں۔ وہ یہ سب پہلے بھی دیکھ چکے ہیں، پہلے بھی سن چکے ہیں۔  تباہ کاریاں  اور قبضہ  بدستور جاری ہے۔"

انہوں نے ایک ریاستی حقیقت کے خطرات سے خبردار کیا جس میں فلسطینیوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جائے اور انہیں مسلسل بے دخلی کا سامنا ہو۔

انہوں نے کہا، "ایک ریاستی حقیقت جہاں فلسطینیوں کو مساوی حقوق سے محروم رکھا جائے اور انہیں مستقل قبضے اور عدم مساوات کے تحت زندگی گزارنے پر مجبور کیا جائے؟ یہ امن نہیں ہے۔ یہ انصاف نہیں ہے۔ یہ بین الاقوامی قانون کے منافی  ہے۔"

دو ریاستی حل کو "مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے مرکزی سوال" قرار دیتے ہوئے، گوتریس نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ "دو ریاستی حل کے لیے واضح اور غیر مبہم طور پر دوبارہ عہد کرے اور ان تمام اقدامات کو بند کرے جو اسے نقصان پہنچاتے ہیں۔"

انہوں نے کہا، "اس  جنگ کو سنبھالا نہیں جا سکتا۔ اسے حل کرنا ہوگا۔ ہم کامل حالات کا انتظار نہیں کر سکتے۔ ہمیں انہیں پیدا کرنا ہوگا۔ ہم امن کی کوششوں کو اس وقت تک ملتوی نہیں کر سکتے جب تک کہ مصائب قابل برداشت نہ ہو جائے۔ ہمیں بہت دیر ہو نے سے  پہلے  ہی کچھ کرنا   ہوگا۔"

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us