وینزویلا کی قومی اسمبلی نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق 'وولکر ترک' کو "ناپسندیدہ شخصیت" قرار دے دیا ہے۔
وولکر ترک نےگذشتہ ہفتے جاری کردہ بیان میں کاراکاس حکومت پر "من مانی گرفتاریوں" کا الزام لگایا تھا۔
وینزویلا حکومت نے اس بیان کو "جارحیت" قرار دیا، اس کی تردید کی اور کہا ہے کہ 'ترک' نہ صرف وینزویلا کے ان شہریوں کے حقوق کا دفاع کرنے میں ناکام ر ہے ہیں جنہیں امریکہ نے جلا وطن کر کے ایل سلواڈور کی جیل میں بھیج دیا ہے بلکہ انہوں نے امریکہ میں اپنے والدین سے جُدا کئے گئے وینزویلین بچوں کی واپسی کا بھی مطالبہ نہیں کیا۔
وینزویلا قومی اسمبلی کے اسپیکر 'جارج روڈریگز' نے حکومت سے ، وولکر ترک کے دفتر کے ساتھ تمام روابط منقطع کر نے کا، مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ ہائی کمشنر دفتر 2019 سے وینزویلا میں موجود ہے اور اس کے تنقیدی رپورٹیں اکثر حکومت کے ساتھ مباحث کا سبب بن جاتی ہیں۔