27 مارچ 2025
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے کہا ہے کہ ترکیہ کی معیشت یا قومی امن و امان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو سخت قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
حزب اقتدار 'جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی' کے پارلیمانی گروپ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "ترکیہ کی معیشت، قومی خوشحالی اور امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوششوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا"۔
صدر اردوعان نے اس بات پر زور دیا ہےکہ اقتصادی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔ہم ترکیہ مخالف کسی بھی اقتصادی حملے کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے"۔