سیاست
3 منٹ پڑھنے
کیلیفورنیا ، ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی، پر مقدمہ کر رہا ہے
امریکی مال کے سب سے بڑے درآمد کنندہ کی حیثیت سے، ہم پر لگایا گیا ٹیرف غیر متناسب ہے: کیلیفورنیا
کیلیفورنیا ، ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی،  پر مقدمہ کر رہا ہے
The law that Trump cites as authority for his new tariffs, the IEEPA, does not allow the president to "tax all goods entering the United States on a whim," the state said in its lawsuit. / Reuters
17 اپریل 2025

کیلیفورنیا امریکہ کی پہلی ریاست  ہے جس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی محصولات پالیسی  کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

گورنر گیون نیوسم نے بدھ کے روز  ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ "آج میں نے ریاست کیلیفورنیا کی جانب سے ایک مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ مقدمہ وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا ہے اور اس میں ٹرمپ کے ،بین الاقوامی اقتصادی ہنگامی اختیارات ایکٹ (IEEPA) کے تحت کانگریس کی منظوری لئے  بغیر محصولات عائد کرنے کے، اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے"۔

نیوسم نے مزید کہا ہے کہ"کیلیفورنیا، ہمارے ملک کی، سب سے بڑی  پیداواری ریاست ہے اور دنیا کے بڑے ترین تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے جدید امریکی تاریخ میں محصولات  میں یکطرفہ طور پر  بڑے ترین  اضافے کا اختیار استعمال کیا ہے اور اس اضافے سے کوئی بھی ریاست کیلیفورنیا سے زیادہ متاثر نہیں ہوگی "۔

انہوں نے کہا ہے کہ "یہ ملکی تاریخ میں اپنے پاوں پر کلہاڑی مارنے کا اور جدید امریکی تاریخ میں خود کو ختم کرنے کا   سب سے بڑا واقعہ ہے"۔

مبصرین کے مطابق چالیس ملین آبادی،  امریکی جی ڈی پی کے 14 فیصد حصّے  اور بیرونی تجارت پر منحصر ایک بڑی معیشت کے ساتھ کیلیفورنیا محصولات کے اقتصادی نقصانات کا سب سے زیادہ شکار ہوتا دِکھائی دے رہا ہے۔

نیوسم انتظامیہ نے کہا ہے کہ اگر کیلیفورنیا ایک آزاد ملک ہوتا تو دنیا کی  پانچویں بڑی اقتصادی طاقت  ہوتا لیکن   ٹرمپ کی محصولات پالیسیوں کے نتیجے میں  بین الاقوامی تجارت  محدود   ہوئی تو ہمیں کئی بلین ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔

صدر کو اس کا اختیار نہیں ہے

ریاست نے اپنے مقدمے میں کہا ہے کہ "امریکی آئین محصولات عائد کرنے کا اختیار کانگریس کو دیتا ہے، اور IEEPA قانون جس کا حوالہ ٹرمپ اپنی نئی محصولات پالیسی  کے لیے دے رہے ہیں صدر کو ،اپنی مرضی سے امریکہ میں داخل ہونے والے تمام سامان پر ٹیکس عائد کرنے کا ، اختیار نہیں دیتا"۔

مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ "صدر ٹرمپ کے نئے محصولاتی نظام نے ابھی سے معیشت پر تباہ کن اثرات ڈالنا شروع کر دیئے  ہیں۔کسی بھی پیشگی نوٹس یا پارلیمانی کاروائی کے بغیر کئے گئے صدارتی اقدام   کے ذریعے اسٹاک اور بانڈ مارکیٹوں میں افراتفری پیدا کی ہے، چند گھنٹوں میں سرمائے کی منڈی  سے سینکڑوں ارب ڈالر تحلیل کر کے ملک کو کساد بازاری کی طرف دھکیل دیا ہے"۔

مقدمے کے مطابق، کیلیفورنیا، جو دنیا کی پانچویں بڑی معیشت اور امریکی ریاستوں میں سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے، محصولات کے اخراجات کا غیر معمولی بوجھ برداشت کر رہا ہے۔

بدھ کے روز وائٹ ہاؤس کے ترجمان کش دیسائی نے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ گورنر گیون نیوسم  کو، ٹرمپ کی محصولات پالیسی میں رکاوٹ بننے کی بجائے  اپنی ریاست میں جرائم، بے گھری اور مہنگائی جیسے مسائل پر توجہ دینی چاہیے ۔

دیسائی نے کہا ہے کہ" چاہے محصولات ہوں یا مذاکرات ٹرمپ انتظامیہ اس قومی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے جو امریکی صنعتوں کو تباہ کر رہی ہے اور ہمارے محنت کشوں  کو پیچھے چھوڑ رہی ہے"۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی  اسی نوعیت  کے تین مقدمات کا سامنا کر رہی ہے ۔ ان میں سے ایک  مقدمہ نیویارک کی بین الاقوامی تجارتی عدالت میں کاروباری وکالت گروپ لبرٹی جسٹس سینٹر کی جانب سے تمام محصولات کو روکنے کے لیے، دوسرا  فلوریڈا کی وفاقی عدالت میں ایک چھوٹے کاروباری مالک کی جانب سے چین پر محصولات کو روکنے کے لیے  اور تیسرا  مونٹانا میں بلیک فیٹ نیشن کے ارکان کی جانب سےکینیڈا پر ٹرمپ کے محصولات کو چیلنج کرنے کے لیے دائر کروایا گیا ہے۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us