8 مئی 2025
بھارت کے صوبے اتراکھنڈ میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بھارت کے سرکاری نشریاتی ادارے دوردرشن نیوز کے مطابق حادثہ اتر کھنڈ کے ضلع اترکاشی کے گنگانانی گرم چشموں کے قریب پیش آیا ہے ۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ "انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں ہیلی کاپٹر حادثے کی جگہ پر موجود ہیں اور حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔