پاکستان نے ہفتے کے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کہ جس کی حد 450 کلومیٹر ہے کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے مطابق، اس تجربے کا مقصد فوجیوں کی عملی تیاری کو یقینی بنانا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر حرکت پذیری کی خصوصیات سمیت اہم تکنیکی پہلوؤں کی تصدیق کرنا تھا۔
صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، اور فوجی قیادت نے میزائل کے کامیاب تجربے پر حصہ لینے والے فوجیوں، سائنسدانوں، اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔
بیان کے مطابق، انہوں نے پاکستان کی اسٹریٹجک فورسز کی عملی تیاری اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تاکہ قابل اعتماد دفاع کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی جارحیت کے خلاف قومی سلامتی کا تحفظ کیا جا سکے۔
یہ تازہ ترین تجربہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی خاص طور پر 22 اپریل کو بھارتی زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بامِ عروج پر ہے۔
بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کے "سرحد پار روابط" ہیں، لیکن اسلام آباد نے اس الزام کو مسترد کر دیا۔
پاکستان نے تیسرے فریق کی نگرانی میں غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش بھی کر رکھی ہے۔