ملک کے ادارہ برائے انسداد قدرتی آفات نے کہا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران پاکستان بھر میں بارشوں سے متعلق واقعات میں اب تک 299 افراد میں سے کم از کم 140 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔
ادارے کے مطابق 26 جون سے شروع ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 700 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مجموعی اموات میں سے تقریبا نصف کا تعلق مشرقی صوبہ پنجاب سے ہے اس کے بعد شمال مغربی خیبر پختونخوا ہ کا نمبر آتا ہے۔
715 زخمیوں میں سے 239 بچے، 204 خواتین اور 272 مرد تھے۔
محکمہ موسمیات نے پیر سے پنجاب، کے پی اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس کے بعد امدادی اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔
مون سون کی بارشیں اکثر پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں تباہی کا باعث بنتی ہیں تاہم، آب و ہوا کے بحران کی وجہ سے حالیہ سالوں میں ان میں غیر معمولی طور پر شدت میں اضافہ ہوا ہے.