پاکستان مسلح فوج نے نئی دہلی کے اقدامات کو کھُلی جارحانہ کاروائی قرار دیا اور بار بار پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا کا قصووار ٹھہرایا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے آج بروز جمعرات جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " رات بھرمیں بھارت کے12 ڈرون طیارے گر دیئے گئے ہیں"۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل ساختہ 'ہارپ ڈرون' مختلف علاقوں خاص طور پر لاہور، کراچی راولپنڈی، بہاولپور، اٹک، گھوٹکی، گوجرانوالہ، چکوال اور دیگر شہروں میں گرائے گئے ہیں ۔
ایک پریس کانفرنس میں میجر جنرل احمد شریف چوہدری نےکہا ہے کہ "کراچی اور لاہور کے سرحدی علاقوں سمیت تمام مقامات سے، تباہ شدہ ڈرونوں کا، ملبہ جمع کیا جا رہا ہے"۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ جنوبی سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ایک شہری ہلاک بھی ہوا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ دہائی میں اسرائیل سے 2.9 ارب ڈالر مالیت کا فوجی سازوسامان درآمد کیا ہے، جس میں راڈار، جاسوس اور جنگی ڈرون اور میزائل شامل ہیں۔
فوج نے یہ بھی کہا ہےکہ بھارت حالیہ سرحد پار حملوں کے بعد ڈرونوں کے ساتھ دراندازی جاری رکھے ہوئے ہے، لیکن پاکستان "ایک ایک کر کے انہیں گِرا رہا ہے۔"
شریف نے کہا ہے کہ "بھارت اس کھلی جارحیت کی بھاری قیمت چکا رہا ہے اور آئندہ بھی چکاتا رہے گا۔"
انہوں نے ڈرون کاروائیوں کے نتیجے میں کسی انفراسٹرکچر نقصان کی تصدیق نہیں کی تاہم کہا ہے کہ ملبے کے تجزیئے کے بعد مزید معلومات فراہم کی جا سکیں گی۔