سیاست
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ نے اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ جیسی برقی مصنوعات کو ٹیرف سے معاف کر دیا
یہ فیصلہ ایشیائی رسدی زنجیر پر منحصر ان مقبول مصنوعات کی قیمتوں کو کم رکھنے کی زیرِ مقصد کیا گیا ہے۔
ٹرمپ نے اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ جیسی برقی مصنوعات کو ٹیرف سے معاف کر دیا
About 90 percent of iPhones are produced and assembled in China, according to Wedbush Securities. / Photo: AP
13 اپریل 2025

ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ جیسےبرقی آلات کو جوابی محصولات سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔ یہ چیز امریکہ میں تیار نہ ہونے والی  ان مقبول برقی مصنوعات  کی قیمتوں کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے ۔

یہ اقدام بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے ایپل اور سام سنگ اور چِپ بنانے والی کمپنیوں جیسے اینویڈیا کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا۔

امریکہ محکمہ  کسٹم اور  سرحدی دفاع  نے کہا ہے کہ اسمارٹ فون، لیپ ٹاپ، ہارڈ ڈرائیوز، فلیٹ پینل مانیٹرز اور کچھ چپِوّں جیسی مصنوعات اس استثنا کے اہل ہوں  گے۔

سیمی کنڈکٹرز بنانے والی مشینیں بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اشیاء چین پر عائد 145 فیصد محصولات یا دیگر ممالک پر عائد 10 فیصد بنیادی محصولات سے مستثنیٰ ہوں گی۔

ایشیا پر انحصار

یہ، مختلف ممالک سے درآمد ہونے والی اشیاء پر محصولات عائد کرنے کے  بڑے منصوبے میں کئی بار یوٹرن لینے والی،  ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے محصولات کے حوالے سے کی جانے والی  تازہ ترین تبدیلی ہے ۔

اس کا مقصد مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا ہے۔

تاہم، یہ چھُوٹ اس بات کو تسلیم کرنے کا مفہوم رکھتی ہے کہ موجودہ الیکٹرانکس سپلائی تقریباً مکمل طور پر ایشیاء سے ہو رہی ہے، اور اسے امریکہ منتقل کرنا ایک مشکل کام ہوگا۔

مثال کے طور پر، ویڈ بش سیکیورٹیز کے مطابق، تقریباً 90 فیصد آئی فون چین میں تیار اور اسمبل کیے جاتے ہیں۔

ویڈ بش کے تجزیہ کار 'ڈین آئیوز' نے ایک تحقیقی نوٹ میں کہا کہ یہ اقدام فی الحال ٹیکنالوجی سیکٹر پر منڈلاتے"سیاہ بادل" منتشر کر دیئے ہیں اور امریکی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر دباؤ کو کم کردیا ہے۔

ایپل اور سام سنگ نے ہفتے کے روزجاری ہونے والے  مذکورہ بیان پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

وائٹ ہاؤس نےبھی موضوع سے متعلق بیان کی طلب کا کوئی جواب نہیں دیا۔  

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us