3 جولائی 2025
انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے راستے میں ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور 38 لاپتہ ہو گئے ہیں۔
جمعرات کے روز سورابایا میں امدادی ایجنسی کے مطابق، کے ایم پی ٹونو پراتاما جیا گزشتہ نصف شب سے پہلے آبنائے بالی میں ڈوب گئی تھی جس میں 65 افراد سوار تھے۔
بتایا گیا ہے کہ اب تک 23 افراد کو بچالیا گیا ہے لیکن تیز ہواؤں، اونچی اور طاقتور لہروں کی وجہ سے آپریشن میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہیں۔
یہ کشتی مشرقی جاوا کے علاقے بنیوونگی ریجنسی میں کیتاپانگ بندرگاہ سے بالی جزیرے پر واقع جیمبرانا ریجنسی میں گیلیمانوک بندرگاہ جا رہی تھی۔
کابینہ سکریٹری ٹیڈی اندرا وجے نے ایک بیان میں کہا کہ صدر پربووو سوبیانتو، جو اس وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں انہوں نے فوری طور پر ہنگامی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجہ خراب موسم ہے۔