ترکیہ کا روایتی ٹیکنو فیسٹ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں منعقد کیا جا رہا ہے
یہ فیسٹیول شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے دارالحکومت لیفکوشا کے ایرجان ایئرپورٹ پر منعقد ہو رہا ہے اور اس کی سرپرستی اس ملک کا ایوانِ صدارت کر رہا ہے۔ اس میلے میں مقابلے، فضائی مظاہرے، نمائشیں اور ورکشاپس شامل ہیں۔
ترکیہ کا روایتی ٹیکنو فیسٹ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں منعقد کیا جا رہا ہے
Around 62,000 people attend TEKNOFEST's first day in Lefkosa as Turkiye's top tech and aviation event debuts in the TRNC. / AA
3 مئی 2025

ترکیہ کے معروف ٹیکنالوجی، ہوا بازی اور خلائی فیسٹیول 'ٹیکنو فیسٹ' امسال شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں منعقد ہو رہا ہے۔ لیفکوشا میں نمائش کے پہلے دن تقریباً 62,000 افراد نے شرکت کی۔ یہ سرگرمی جمعرات کو شروع ہوئی اور چار دن تک جاری رہے گی۔

یہ فیسٹیول شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے دارالحکومت لیفکوشا کے ایرجان ایئرپورٹ پر منعقد ہو رہا ہے اور اس کی سرپرستی اس ملک کا ایوانِ صدارت کر رہا ہے۔ اس میلے میں مقابلے، فضائی مظاہرے، نمائشیں اور ورکشاپس شامل ہیں۔

جمعہ کے روز، اہم فضائی مظاہروں اور جدید ٹیکنالوجی کی نمائش کے ساتھ، ایونٹ میں 5G ٹیکنالوجی سے متعلق ایک نمائش بھی منعقد کی گئی۔

ترک GSM آپریٹر ترک سیل کی جانب سے 5جی ٹیسٹ کے دوران ایک نئی نسل کی خودکار سمندری کشتی کو5۔جی کنکشن کے ذریعے دور سے کنٹرول کیا گیا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ ترک سیل نے بغیر انسان کے چلنے والی کشتی پر5۔جی ٹیسٹ کیا۔

ٹیکنالوجی اور جذبے کا امتزاج

کامیاب ٹیسٹ کے بعد ترک سیل کے جنرل مینیجر علی طحہ کوچ نے کہا کہ کمپنی جدید کنیکٹیویٹی ٹیکنالوجیز میں رہنمائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ میلہ ترکیہ ٹیکنالوجی ٹیم (T3) فاؤنڈیشن اور ترکیہ کی  وزارت برائے صنعت و ٹیکنالوجی  کے زیر اہتمام منعقد کیا جاتا ہے۔ 2018 سے ہر سال منعقد ہونے والے اس میلے کو درجنوں سرکاری اداروں، نجی شعبے کے شراکت داروں اور یونیورسٹیوں کا تعاون حاصل ہے۔

انادولو ایجنسی اس فیسٹیول کی عالمی مواصلاتی شراکت دار کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہے۔

یہ میلہ عام طور پر جفت سالوں میں ترکی کے مختلف شہروں میں اور طاق سالوں میں استنبول میں منعقد ہوتا ہے، لیکن شمالی قبرصی ترک جمہوریہ آذربائیجان کے بعد دوسرا بین الاقوامی میزبان بن گیا ہے، جہاں 2022 میں ٹیکنو فیسٹ منعقد ہوا تھا۔

2024 میں،ترکیہ کے شہر ادانا میں منعقدہ ایونٹ نے تقریباً 1.1 ملین زائرین کی میزبانی کی تھی۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us