12 اگست 2025
اٹلی کے اوریئنٹیرنگ ایتھلیٹ 'میٹیا ڈیبرٹولیس' منگل کے روز چین کے شہر' چینگڈو' میں منعقدہ مقابلے کے دوران اچانک انتقال کر گئے ہیں۔
ورلڈ گیمز کے منتظمین اور انٹرنیشنل اورینٹیرنگ فیڈریشن (IOF) کے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 29سالہ ڈیبرٹولیس، 8 اگست کو اوریئنٹیرنگ مقابلوں کے دوران بے ہوش پائے گئے اور چار دن بعد انتقال کر گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "چین کے ایک معروف طبی ادارے میں فوری ماہر طبی امداد کے باوجود، وہ انتقال کر گئے ہیں"۔
بیان میں موت کی وجہ کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔