کھیل
3 منٹ پڑھنے
محمد صلاح کا احتجاج: "یہ بھی بتاو کہ فلسطینی پیلے کیسے مرا؟"
مصری فٹبالر محمد کا یوئیفا کی ٹویٹ پر احتجاج: یہ کیوں نہیں بتاتے کہ سلیمان العبید کب، کیسے اور کیوں مرا؟ اُسے کس نے مارا ہے؟
محمد صلاح کا احتجاج: "یہ بھی بتاو کہ فلسطینی پیلے کیسے مرا؟"
پریمیر لیگ کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک، محمد صلاح نے قبل ازیں غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دینے اور جنگ بندی کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔ / Reuters
10 اگست 2025

فلسطین کا پیلے

لیورپول کے فارورڈ  فٹبالر 'محمد صلاح ' نے یوئیفا کے 'مرحوم سلیمان العبید' المعروف "فلسطینی پیلے" کو خراج تحسین پیش کرنے پر تنقید کی ہے۔

محمد صلاح نے کہا ہے کہ یوئیفا  کے بیان میں یہ ذکر نہیں کیا گیا  کہ سلیمان العبید، اسرائیلی حملے میں اس وقت قتل کئے گئے   جب وہ محصور غزہ میں انسانی امداد کے منتظر تھے۔

ہفتے کے روز  یوئیفا نے ایکس  سے فلسطین قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی  کی یاد میں ایک مختصر بیان جاری کیا۔ بیان  میں  کہا گیا ہے کہ "وہ،   ایک ایسا ٹیلنٹ تھاجس نے تاریک ترین اوقات میں بھی بے شمار بچوں کو امید دی"۔

یوئیفا کی ٹویٹ میں نہ عبید کی موت کے حالات کا ذکر کیا گیاہے، نہ ہی کوئی مذمت کی گئی ہے اور ناں ہی  جنگ بندی کی اپیل کی گئی ہے۔

صلاح نے اس ٹویٹ کے جواب میں کہا ہے کہ "کیا آپ ہمیں بتا سکتے ہیں کہ وہ کیسے، کہاں اور کیوں شہید ہوا؟"

فلسطین فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق، 41 سالہ العبید ، جنوبی غزہ میں، انسانی امداد کے منتظر شہریوں کو نشانہ بنا  کر کئے گئے، اسرائیلی حملے میں شہید ہوا تھا۔

واضح رہے کہ  33 سالہ مصری کھلاڑی 'محمد صلاح' پریمیئر لیگ کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں اور  پہلے بھی غزہ میں انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دینے  کی اور جنگ بندی کی اپیل کر چکے ہیں۔

صلاح ، پریمیئر لیگ کی تاریخ کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شُمار ہوتے ہیں۔  وہ،186 گولوں اور 87 اسسٹ شاٹوں کے ساتھ  لیگ کے آل ٹائم گول اسکوررز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

کھلاڑیوں کے خلاف نسل کشی

فلسطینی حکام کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیل  800 سے زائد فلسطینی کھلاڑیوں کو قتل کر چُکا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق، اسرائیل نے 27 مئی سے اب تک کم از کم 1,373 فلسطینیوں کو اس وقت قتل کیا جب وہ "موت کا پھندے" نامی بدنامِ زمانہ  امریکی اوراسرائیلی حمایت یافتہ متنازع "غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن "(GHF) سے خوراک حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔

فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ " قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی سلیمان العبید غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے انتظار کے دوران قابض اسرائیلی فوج کے حملے میں شہید ہوئے ہیں"۔

41 سالہ العبید، جو غزہ میں پیدا ہوئے اور پانچ بچوں کےباپ تھے، فلسطین کی فٹ بال تاریخ کے  روشن ترین  ستاروں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے قومی ٹیم کے لیے 24 سرکاری میچ کھیلے اور دو گول کیے۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us