فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے اقوام متحدہ کو بتایا ہے کہ جب تک کہ تہران اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع نہیں کرتا وہ ایران پر پابندیاں بحال کرنے کے لیے تیار ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق، ای تھری گروپ کے وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ اگر تہران نے کوئی قدم نہیں اٹھایا تو پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔
وزرائے خارجہ نے خط میں لکھا کہ 'ہم نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اگر ایران اگست 2025 کے اختتام سے قبل سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے تیار نہیں ہے یا توسیع کے موقع سے فائدہ نہیں اٹھاتا تو ای 3 اسنیپ بیک میکنزم شروع کرنے کے لیے تیار ہے'۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 2018 میں اپنے پہلے دور حکومت کے دوران یکطرفہ طور پر 2015 کے ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کی تھی ،تاہم ایران کا موقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔