ترکیہ کی تیز رفتار ٹارگٹ ڈرون سسٹم'شمشیک' کی کامیاب آزمائش
ایک سینئر دفاعی اہلکار کے ایک بیان کے مطابق، ترکش ایرو اسپیس انڈسٹریز کی طرف سے تیار کردہ طیارہ نظام میں ٹارگٹ ڈرونز اور کامی کازے حملوں کے لیے استعمال ہونے کی صلاحیت موجود ہے۔
ترکیہ کی تیز رفتار ٹارگٹ ڈرون سسٹم'شمشیک' کی کامیاب آزمائش
ترک ایئرو اسپیس انڈسٹریز کی جانب سے تیار کردہ ہائی اسپیڈ ٹارگٹ ایئر کرافٹ سسٹم سمسیک۔ [ٹی آر ٹی خبر] / Other
23 اگست 2025

ایک اعلیٰ دفاعی عہدیدار نے بتایا ہے کہ ترکیہ کے دفاعی نظام، تیز رفتار ہدف ڈرون سسٹم 'شمشیک' کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

 شمشیک نے اپنے راکٹ اسسٹڈ ٹیک آف (RATO) نظام کے ذریعے پہلی بار زمین سے اڑان بھری اور ہدف طیاروں اور کامیکازے مشنز میں استعمال ہونے کی صلاحیت حاصل کی، ترکیہ کی دفاعی صنعت کے سیکریٹریٹ کے سربراہ، ہالوک گورگن نے ترکی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم این سوشل پر بتایا۔

ترک ڈیفنس انڈسٹریز کے صدرخالق گیورگن نے ترکیہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم NSosyal پر اعلان کیا  ہےکہ تیز رفتار شمشیک ڈراون  نے اپنے راکٹ اسسٹڈ ٹیک آف (RATO) سسٹم کے ساتھ پہلی بار زمین سے اڑان بھری اور  اس نے تربیتی ٹارگٹ ہوائی جہاز اور کامی کازے فرائض  کے طور پر استعمال کیے جانے کی  صلاحیت حاصل کر لی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ "ہماری دفاعی صنعت نے اپنے ہتھیاروں  کی انوینٹری میں ایک اور اہم صلاحیت شامل کر لی ہے۔"

انہوں نے کہا یہ اقدام مکمل طور پر قومی صلاحیتوں کے بل بوتے تیار کی گئی ٹیکنالوجیز کا ایک ٹھوس مظاہرہ ہے، جو ترکیہ کی عملی لچک کو بڑھائے گا  اور اس کی مزاحمتی قوت کو مضبوطی فراہم کرے گا ۔

انہوں نے مزید کہا، "ہم مستقبل کی دفاعی ضروریات کے لیے جدید حل تیار کرنے کے عزم کے ساتھ اپنے راستے پر گامزن ہیں۔"

انہوں نے شمشیک تیار کرنے والی ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (توساش) کا  اس کاوش پر شکریہ بھی  ادا کیا۔

 

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us