ٹیکنالوجی کے ارب پتی ایلون مسک نے ایپل پر اینٹی ٹرسٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے لا الزام عائد کیا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ ایپل نے ایسا ماحول پیدا کیا ہے جس میں اوپن اے آئی کے علاوہ کوئی اور مصنوعی ذہانت کی کمپنی ایپ اسٹور کی درجہ بندی میں اول مقام حاصل نہیں کر سکتی۔ مسک نے اسے ایک 'واضح اینٹی ٹرسٹ خلاف ورزی' قرار دیا۔
ایلون مسک نے پیر کے روز ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، "xAI فوری قانونی کاروائی کرے گا۔"
xAI، ایپل اور اوپن اے آئی نے فوری طور پر رائٹرز کی تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔
اسی دن، ٹیسلا کے سربراہ مسک نے آئی فون بنانے والی کمپنی کے ایپ اسٹور کی ایپ کو نمایاں کرنے کے طریقوں پر سوال اٹھایا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک اور پوسٹ میں کہا، "ہیلو @Apple App Store، آپ ایکس یا گروک کو 'ضروری ایپس' کے سیکشن میں شامل کرنے سے کیوں انکار کرتے ہیں، جب کہ ایکس دنیا کی نمبر 1 نیوز ایپ ہے اور گروک تمام ایپس میں پانچویں نمبر پر ہے؟ کیا آپ سیاسی کھیل رہے ہیں؟"